17.1 C
Delhi
December 11, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

راجستھان میں مسلمانوں کو آبادی کے حساب سے حصہ داری کو یقینی بنائے، کانگریس کے سینئر رہنما ڈاکٹر اعظم بیگ کی قیادت میں کانگریس کے اعلیٰ رہنماﺅں سے ملاقات

Rajasthan
دستور کی حفاظت اور تمام طبقات کی ترقی اور کامیابی کی ضمانت ہے کانگریس: مكل واسنک
راجستھان میں اقلیتوں کا اور کانگرس کا چولی دامن کا ساتھ رہا ہے: نیرج دانگی
شکوے شکایات پر اپسی اختلافات بھلا کر راجستھان میں کانگرس کو مضبوط کرنے کا کام کریں اقلیتیں: ندیم جاوید
راہل گاندھی کی قیادت اور گہلوت جی کی فلاحی اور رفاہی اسکیمیں اور گارنٹیاں ہی راجستھان میں کانگرس کی کامیابی کی ضمانت ہیں: ڈاکٹر اعظم بیگ

جےپور 18نومبر( ایچ ڈی نیوز)۔

راجستھان پردیش کانگریس کمیٹی کی انتخابی مہم کے تحت آج مورخہ 18 نومبر 2023 کو جے پور کے وار روم میں کانگریس کے سینئر رہنما اور راجستھان کے ماہر تعلیم ڈاکٹر اعظم بیگ کی قیادت میں راجستھان کی بہت ہی اہم اور ذمہ دار شخصیات، کانگریس کے سینئر رہنما۔ اور جنرل سکریٹری جناب مکل واسنک جی، راجیہ سبھا کے رکن جناب نیرج ڈانگی جی اور اقلیتی محکمہ کے سابق چیرمین جناب ندیم جاوید جی کے ساتھ تقریباً 2 گھنٹے تک موجودہ صورتحال پر سیٹ ٹو سیٹ، اسمبلی کے حساب سے تفصیلی بات چیت کی۔ ان عظیم شخصیات نے راجستھان کے تناظر میں کے کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Azamgarh جامع مسجد کمیٹی کے سابق سکریٹری جناب انور شاہ، مسلم پروگریسو فیڈریشن کے سکریٹری، سلام جوہر، دارلقضات ٹونک کے مفتی عادل ندوی صاحب، سینئر سماجی کارکن اور مشہور شخصیت۔ ٹونک، محمود شاہ صاحب، کونسلر شکیل جی، مفتی اما دالدین جی، جمعیت علماء راجستھان کے نمائندے مفتی سلیم صاحب، سیکر سے سماجی کارکن عبدالمجید مدنی، نوجوان کارکن جنید میو، حج کمیٹی کے رکن حاجی شاہد، سینئر سماجی کارکن اسلام کارپٹ، ایڈوکیٹ حسنین، مفتی قاسم، اسکول فیڈریشن راجستھان کے صدر اشفاق نقوی، دارالعلوم عربیہ جے پور۔مہتمم قاری اسحاق سمیت کئی سینئر لوگ موجود تھے اور سبھی نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔یہ خاص بات تھی کہ کم از کم کانگریس پارٹی، شری راہل گاندھی کی عظیم قیادت اور اشوک گہلوٹ کی ہدایت پر آبادی کی بنیاد پر پارٹی میں ہماری شرکت اور حصہ داری کو یقینی بنائیں۔

Rajasthan
کانگریس کے سینئر لوگوں نے بہت تحمل اور توجہ سے سب کی بات سنی اور یقین دلایا کہ تنظیمی اور سرکاری سطح پر کسی بھی سماج یا طبقے کے ساتھ کسی قسم کا امتیاز نہیں برتا جائے گا۔

Related posts

’نسک‘ پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ ہونے والوں کی تعدادمنظر عام پر، مملکت سے باہراتنے لاکھ لوگ اب تک کرچکے ہیں رجسٹریشن

Hamari Duniya

یوپی میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے غیر ملکی کمپنیوں میں مقابلہ

Hamari Duniya

فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈکو 1931کے بعد بدترین شکست کا سامنا، محمد صلاح بنے ہیرو

Hamari Duniya