28.3 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

صرف ووٹ کی طاقت نے ہی عقیدے کو عزت دی: یوگی

CM Yogi
مظفر نگر اور شاملی میں سی ایم ہوگی کی پربدھ سماج عوامی کانفرنس منعقد، کانگریس ،ایس پی اور بی ایس پر برسے سی ایم یوگی کہا ایس پی، بی ایس پی یا کانگریس کے لوگ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کروا پاتے؟

مظفر نگر/شاملی28مارچ(عظمت اللّٰہ خان/ایچ ڈی نیوز بیورو)۔

لہو لہان مظفر نگر، شاملی کے فرقہ وارانہ فسادات کے بعد وجود میں آئی مرکزی و صوبائی سرکار نے ایک خاص فرقہ کو نشانہ بناتے ہوئے وہی فارمولہ اختیار کیا ہے اور ایک بار پھر جاٹ سماج کو بغل میں لے کر 2013اور2014 کی یادیں تازہ کی ہیں وہیں ،شاملی ضلع کے کیرانہ قصبہ کو پھر سے بدنام کرنے کی سازش کی ہے ، ویسے تو یہ سب اشاروں اور کنایا میں کہا گیا اور خوب ٹھٹہ اڑایا گیا۔ پھر بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی ) نے پرانی کھڑاؤں کے ذریعے ایک بار پھر نشانہ بناتے ہوئے ، لوک سبھا انتخابات کے لیے ووٹروں کو رجھانے کی کوشش کی ہے۔
بتا دیں کہ مظفر نگر لوک سبھا کی پربدھ سماج ریلی میں شرکت کے بعد وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ آج شاملی میں بھی پربدھ سماج سمیلن کو خطاب کرنے یہاں پہنچے۔ یہاں انہوں نے کارکنوں کو جیت کو یقینی بنانے کے لیے ایک خاص منتر دیا۔
اطلاعات کے مطابق لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر بی جے پی کی پربدھ سماج عوامی کانفرنس آج شاملی کے اسکاٹش انٹرنیشنل اسکول میں منعقد کی گئی۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے خطاب کرتے ہوئے نے کہا کہ آج پھر مجھے شاملی آنے کا موقع ملا۔ میں پرانی اور تاریخی روایت سے جڑی اس سرزمین کو سلام کرتا ہوں ،جس نے تاریخ کو بنتے دیکھا ہے۔ میں صرف ایک بات بتانے آیا ہوں کہ جمہوریت میں آپ کو ووٹ کا حق ملا ہے، اور آپ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا کہ اس ووٹ کی کیا قیمت ہے۔

CM Yogiانہوں نے کہا کہ جب ووٹ غلط ہاتھوں میں جاتا ہے تو کیرانہ میں ہجرت (پلاین) ہوتی ہے اور کرفیو لگا دیا جاتا ہے۔ اور جب یہ ووٹ صحیح ہاتھوں میں جاتا ہے تو پھر کاواڑ یاترا بھی ہوتی ہے اور ملک بھی ترقی کرتا ہے۔ مودی جی کی قیادت میں جب بی جے پی کو یہ ووٹ ملتے ہیں تو مذہبیات کو مضبوطی ملتی ہے اور بے روزگاروں کو روزگار ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیرانہ سیٹ سے این ڈی اے امید وار پردیپ چودھری کو منتخب کرکے کی ہی بھیجیں ۔ادھر مظفر نگر کے جانسٹھ روڈ پر واقع لالہ جگدیش پرساد اسکول میں منعقد بی جے پی آر ایل ڈی اتحاد کی پربدھ سماج ریلی میں وزیر اعلیٰ اتر پردیش نے بی جے پی امیدوار ڈاکٹر سنجیو بالیان کے لیے ووٹ کی اپیل کرتے ہوئےکسانوں کے مسیحا چودھری چرن سنگھ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ چودھری صاحب کو پہلے اعزاز ملنا چاہیے تھا۔ 2004 سے 2014 کے درمیان کی حکومتوں نے انہیں یہ اعزاز نہیں دیا۔ چودھری صاحب نے خود کہا تھا کہ ملک کی ترقی کا راستہ گاؤں اور کھلیانوں سے ہوتا ہے۔

Shamli BJP Rally
سی ایم نے کہا کہ مظفر نگر میں وہ مذہبی تاریخی مقامات ہیں جو سے پتہ چلتا ہے کہ دنیا میں کسی کی بھی پانچ ہزار سال کی تاریخ نہیں ہے، لیکن مظفر نگر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ آج سماج کے لیڈر طبقے سے ملنے آئے ہیں۔ ایک ووٹ ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے۔ ووٹ غلط ہاتھوں میں گیا تو مظفر نگر میں کرفیو لگا دیا گیا اور ووٹ صحیح ہاتھ میں گیا تو کانوڑ یاترا ہو رہی ہے۔ جن دنوں ووٹ غلط ہاتھوں میں تھے لوگ یہاں آنے سے ڈرتے تھے۔ اب ووٹ صحیح ہاتھ میں ہو گا تو انارکی ختم ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پانچ سو سال بعد ووٹ کی طاقت نے ہی ایمان کو عزت دی ہے۔ یوپی میں پی ایم سواندھی یوجنا کے تحت اب تک 18 لاکھ قرضوں کی منظوری دی گئی ہے۔ معاشرے کو ووٹ کی قیمت بتانا ہو گی۔ انہوں نے کانگریس پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ ایک طرف خاندان پہلے ہے اور دوسری طرف قوم پہلے ہے۔ وہ ذات پات کی بات کرتے ہیں اور مودی غریبوں کی بھلائی کی بات کرتے ہیں۔ وہ خوشامد کی بات کرتے ہیں اور مودی سب کا ساتھ سب کا وکاس کی بات کرتے
سی ایم یوگی نے کہا کہ 2017 سے پہلے مغربی اتر پردیش میں کشیدگی کا ماحول تھا۔ انہوں نے سردھنہ کی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پہلی اسپورٹس یونیورسٹی سردھنہ میں بنائی جارہی ہے۔ اب کسان کی بیٹی پارول چودھری کو پریکٹس میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ کھلاڑیوں کو نئی سہولیات دی جائیں گی۔ کوئی بھی بیٹی، تاجر اور کسان کی سلامتی کو پامال نہیں کر سکے گا۔
سی ایم یوگی نے کہا کہ ایس پی، بی ایس پی اور کانگریس کے لوگ ایودھیا میں رام مندر نہیں بنا رہے ہیں۔ نئے ہندوستان میں روزی روٹی اور ایمان ہے۔ ملک کو تین سالوں میں دنیا کی تیسری بڑی معیشت بننا ہے۔ گرمی، بارش، آندھی یا طوفان سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ ملک کو دنیا کی سپر پاور بنانے کے لیے ووٹ دیں۔ ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے اتر پردیش ترقی کرے گا۔
وزیر اعظم مودی کی آمد کے بعد ہم پورے ملک میں ایک نیا ہندوستان دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان صحیح سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ کیا ایس پی، بی ایس پی یا کانگریس کے لوگ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کروا پاتے؟ پچھلے دو مہینوں میں 1.5 کروڑ سے زیادہ عقیدت مند ایودھیا گئے ہیں۔ واضح رہےکہ شاملی کی تینوں اسمبلی سیٹوں پر گزشتہ انتخابات میں بی جے پی کراری شکست کھا چکی ہے، اس وقت امت شاہ نے ڈور ٹو ڈور ووٹ مانگے تھے اور سی ایم ہوگی نے بھی خاصا وقت دیا تھا۔فی الحال کیرانہ اور مظفر نگر لوک سبھا سیٹ پر انڈیا اور این ڈی اے میں زبردست مقابلہ ہونے کی امید ہے۔

Related posts

ایشیا کپ میں بھارتی خواتین ٹیم نے بنگلہ دیش کو دی شکست

Hamari Duniya

فلموں کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ چلانا مطلب معیشت کو نقصان پہنچانا اور لوگوں کو بے روزگاربنانا

Hamari Duniya

آسٹریلیائی کھلاڑی بھی چاہتے ہیں انڈیا-پاکستان کھیلیں فائنل

Hamari Duniya