29.5 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

ٹرمپ کی خطرناک دھمکی نے امریکہ میں کہرام برپا کردیا

Trump

واشنگٹن، 17 مارچ ۔ امریکا میں صدارتی انتخابات سے قبل سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خون خرابے کی دھمکی دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر وہ 2024 کے صدارتی انتخابات میں منتخب نہیں ہوئے تو ملک میں خون خرابہ ہوگا۔
اوہائیو کے قریب ریپبلکن پارٹی کی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اس بار انتخابات کی تاریخ امریکہ کی تاریخ میں اہم ترین ہونے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5 نومبر کی تاریخ نوٹ کر لیں۔ اگر وہ 2024 کے صدارتی انتخابات میں کامیاب نہیں ہوئے تو امریکہ میں خونریزی ہونے والی ہے۔ صورت حال پچھلی بار سے زیادہ سنگین ہو سکتی ہے۔ ملک کو میری ضرورت ہے۔ اگر میں نہیں جیت سکا تو خون کی ہولی ہو گی۔
قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ کے خلاف 6 جنوری 2021 کو ہوئے کیپیٹل ہل تشدد کیس میں مقدمہ چل رہا ہے۔ ٹرمپ چند گھنٹوں کے لیے سلاخوں کے پیچھے جاچکے ہیں۔ فی الحال ضمانت پر ہیں۔ دراصل ٹرمپ 2020 کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ رہنما جو بائیڈن سے ہار گئے تھے۔ ان پر نتائج کو الٹنے کی سازش کرنے کا الزام تھا۔ ایسے میں ان کی تازہ دھمکی سے سوال اٹھ رہے ہیں۔

Related posts

بدلتے منظر نامے میں دینی مدارس کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے : مولانا محمود اسعد مدنی

Hamari Duniya

جمعیۃ علمائ ہند مولانا محمود مدنی کی کوششوں سے جہانگیر پوری  فرقہ وارانہ تصادم کے ملزم نور عالم کو ضمانت

Hamari Duniya

بابائے قوم مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر پنچکوئیاں روڈ پر مفت یونانی ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا انعقاد

Hamari Duniya