27.1 C
Delhi
September 12, 2024
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

بابائے قوم مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر پنچکوئیاں روڈ پر مفت یونانی ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا انعقاد

Imran Hussain

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
بابائے قوم مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر آل انڈیا یونانی طبی کانگریس اور آر ڈبلیو اے درگاہ حضرت سید حسن پنچکوئیاں روڈ کے اشتراک سے درگاہ کے صحن میں مفت یونانی ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر دہلی کے فوڈ اینڈ سول سپلائی کے وزیر عمران حسین مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا مفت ہیلتھ چیک اپ اور مشورے دیئے گئے، اس کے ساتھ ساتھ آنکھوں کے امراض اور خواتین کے امراض کا بھی علاج کیا گیا۔
اس موقع پر موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران حسین نے کہا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر یہاں مفت ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے، عوام کو مفت ادویات اور مشورے دیئے گئے۔ انہوں نے اس موقع پر آل انڈیا یونانی طبی کانگریس اور یہاں آنے والے حکیموں اور ڈاکٹروں کا بھی خیرمقدم کیا اور کہا کہ آپ جو خدمت کر رہے ہیں اس کا صلہ آپ کو ضرور ملے گا۔ڈاکٹر سید احمد خان نے بتایا کہ انعقاد کا مقصد یہاں پر آج کا مفت یونانی ہیلتھ چیک اپ کیمپ یہ تھا کہ آج بابائے قوم مہاتما گاندھی کا یوم پیدائش ہے اور ان کے بہت اچھے دوست اور آزادی پسند مجاہد مسیح الملک حکیم اجمل خان یہاں موجود ہیں، یہاں ایک مقبرہ بھی ہے۔ اس کیمپ کے ذریعے ہم بابائے قوم اور حکیم اجمل خان کو حقیقی خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں، یہاں پر فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے ذریعے مفت ادویات بھی تقسیم کی گئی ہیں۔ کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر حکیم ایاز ہاشمی نے کیمپ میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں، حکیموں، مہمانوں کو کمپنی کی جانب سے تیار کردہ ادویات کی کٹ بھی پیش کی۔اس موقع پر ڈاکٹر نصرت جہاں، ڈاکٹر انکیتا سبھروال، ڈاکٹر آکاش سبھروال و دیگر نے شرکت کی۔ ڈاکٹر حبیب اللہ، حکیم اعجاز احمد اعجازی، ڈاکٹر شکیل احمد، حکیم مولانا مرتضیٰ دہلوی، ڈاکٹر محمد ارشدغیاث، حکیم آفتاب عالم وغیرہ شامل ہیں۔

Related posts

سنہری باغ مسجد نئی دہلی کے انہدام پر روک لگائی جائے، صدر جمعیة علماءہند مولانا محمود اسعدمدنی نے وزیر اعظم کو لکھا خط

Hamari Duniya

ہریانہ سرکار صحافی برادری کے لیے خوش آئند قدم اٹھائے گی: وزیراعلی ہریانہ

Hamari Duniya

عمران پرتاپ گڑھی نے پارلیمنٹ میں خوب دہاڑا

Hamari Duniya