29.4 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

شامی موبائل شاپ کے افتتاح کے موقع پر خون عطیہ بیداری پروگرام کا انعقاد

Mobile shop

کامیاب تجارت کیلئے ایمانداری، مستقل مزاجی اور حسن اخلاق کا ہونا ضروری:ذاکر حسین

جونپور،12 مارچ(نامہ نگار)۔

جونپور شہر کے شاہ گنج پڑاؤ، پانی کی ٹنکی کے پاس واقع زعیم شیرازی کی “شامی موبائل شاپ”کا گزشتہ دنوں الفلاح فاؤنڈیشن بانی ذاکر حسین کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع ہر ایک افتتاحی پر وقار تقریب میں خون عطیہ کو لیکر بھی تفصیلی گفتگو ہوئ۔ افتتاح سے قبل خون عطیہ تحریک کے روح رواں ذاکر حسین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب تجارت کیلئے ایمانداری، مستقل مزاجی اور حسن اخلاق کا ہونا ضروری یے۔ لہذا، زعیم شیرازی اپنی شامی موبائل شاپ کو چلانے کیلئے تینوں باتوں پر عمل کریں۔

اس موقع پر ذاکر حسین نے الفلاح فاؤنڈیشن کے مقاصد پر روشنی ڈالی اور شرکاء سے خون عطیہ کی اپیل دہرائی۔ افتتاحی تقریب میں الفلاح فاؤنڈیشن جونپور یونٹ کے فہیم خان شیرازی،ایاز پردھان،گردھر پور،انس ایڈوکیٹ، شاکر خان، لکھما پور، ڈاکٹر ساجد، ماسٹر وسیم، نعیم شیرازی، حمزہ پٹھان، محمد ثاقب،نعیم خان شیرازی، محمد دانش، حافظ وقاص سمیت دیگر مقامی افراد موجود تھے۔

Related posts

الفلاح فائونڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) مزید ایک ایوارڈ سے سرفراز

Hamari Duniya

اوقاف کی مقبوضہ زمینوں کو وقف بورڈ میں کیا جائے گا شامل

Hamari Duniya

۔47 ہندو کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج، سوامی یشویر مہاراج کا نام بھی شامل

Hamari Duniya