January 26, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

مسلم تیاگی ایجوکیشنل سوسائٹی کی میٹنگ میں حصولِ تعلیم پر دیا گیا زور

meeting

مظفر نگر عزیز الرحمن خاں /ایچ ڈی نیوز : مظفرنگر میں مسلم تیاگی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی کی ماہانہ میٹنگ چرتھاول موڑ پر واقع سلیم تیاگی کے آفس میں منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت مرسلین تیاگی نے کی اور نظامت کے فرائض کلیم تیاگی نے انجام دئیے آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ سوسائٹی کے اغراض و مقاصد پر گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ مہینے منعقد ہوئی بچوں کی انعامی تقریب کا جائزہ لیا گیا اور پروگرام کی خوبیوں اور خامیوں پر غور و خوض کیا گیا۔

Meeting

تمام ممبران نے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آئند مزید بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔اس کے بعد سوسائٹی کے تمام اراکین نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ تعلیمی پروگرام کو آگےبڑھانے کا کام کیا جائے گی اور پہلے تیاگی برادری کے دیہاتوں کے ان غریب بچوں کی نشاندہی کی جائے گی جن کے پاس کتابیں، کاپیاں، اسکول بیگ، پنسل وغیرہ نہیں ہیں اور ایسے ضرورت مند بچوں میں تعلیمی کٹس تقسیم کی جائیں گ۔ اس پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ صدر محترم نے اعلان کیا کہ سب سے پہلے گاؤں جڑودہ میں پرائمری سطح کے کمزور بچوں کے لیے 15 دن کے اندر ٹیوشن سینٹر کھولاجائے گا جس میں بچوں کو بنیادی تعلیم مفت دی جائے گی اس کے علاوہ معاشرے کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو تنظیم سے منسلک کیا جائے گا، وہ اپنے اپنے علاقوں میں رہ کر جو کام ان کو تفویض کیا جائے گا اسی تعلیمی ایجنڈے پر کام کریں گے۔اور برادری کے فعال اور تعلیم یافتہ افراد کو بھی شامل کرکے تنظیم کو و گی۔ میٹنگ میں مرسلین تیاگی، شہزاد علی تیاگی، شاہ نظر تیاگی پردھان جی، عشرت حسین تیاگی، ساجد حسن تیاگی، سلیم تیاگی اور کلیم تیاگی موجود تھے۔

Related posts

عید سعید ایثار و رواداری اور اتحاد و اجتماعیت کا درس دیتی ہے: مولانا سعود اختر سلفی

Hamari Duniya

آئندہ لوک سبھا انتخابات میں مودی سرکار کی وداعی طے: ذاکر انور

Hamari Duniya

شر پسند عناصر کو ملک کے باہمی محبت اور اتحاد و اتفاق راس نہیں آرہا ہے

Hamari Duniya