بنگلور،8مئی (ایچ ڈی نیوز)۔
بی جے پی کے سابق ریاستی ترجمان تلنگانہ میر فراست علی باقری بی جے پی کرناٹک انتخابی مہم میں حصہ لیں گے -بنگلور کے دورہ کے موقع پر میر فراست علی باقری نے کہا کہ کرناٹک کے لوگوں نے اس بار قطعی اکثریت دے کر ایک مستحکم ڈبل انجن بی جے پی حکومت کو منتخب کرنے کا ارادہ کرلیا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر دامودر داس مودی جی کی قیادت میں ملک تیزی سے ترقی کررہا ہے۔بی جے پی کے سابق ریاستی ترجمان تلنگانہ میر فراست علی بکری نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کرناٹک میں مکمل اکثریت حاصل کرے گی۔
میر فراست علی باقری بنگلور میں 134 شانتی نگر اسمبلی حلقہ کے امیدوار مسٹر شیوا کمار اور – اور 135 اسمبلی حلقہ گاندھی نگر، انتخابی مہم میں حصہ لیا۔بی جے پی کے سابق ریاستی ترجمان تلنگانہ میر فراست علی باقری نے انتخابی مہم کے دوران جناب راجیو چندر شیکھر وزیر مملکت برائے ہنر مندی اور صنعت کاری اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی حکومت ہند سے بی جے پی کرناٹک ہیڈ کوارٹر بنگلورو میں ملاقات کی۔
وزیر اعظم کی ریلیوں کو منظم کرنے والے ریاستی بی جے پی کے عہدیداروں کے مطابق، میر فراستھ علی باقری نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم جناب مودی جملہ18 عوامی کنونشنوں اورپانچ روڈ شو سے خطاب کرنےکے بعد کرناٹک میں اپنی مہم کا اختتام کریں گے۔ بی جے پی کے انتخابی منشور میں جدید بنیادی ڈھانچے کا خاکہ ہے اور اس میں خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر توجہ دی گئی ہے۔ ہمیں کرناٹک کو ایک ترقی یافتہ ہندوستان کا محرک بنانا ہے اور اس کے لیے ہمیں ڈبل انجن والی حکومت کی ضرورت ہے۔مزمل احمد، ڈاکٹر فرزانہ رحیم جی، الیاس احمد، سید محمد روشن، محمد عبدالمنان اور پارٹی رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔
