29.4 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

عقیدت اور فضیلت والی رات، شب برأت روایتی انداز میں منائی گئی

Shabe Baraat

ممبرا ، 26 فروری (حسین سلطان/ ایچ ڈی نیوز)۔

ملک بھر میں شب برأت اتوار اور پیر کی درمیانی شب نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی، مساجد اور گھروں میں اللّٰہ تعالٰی کے حضور گنا ہوں سے تو بہ، بخشش و مغفر ت ،عالم اسلام، فلسطین کے مظلوم مسلمانوں اور پاکستان کی ترقی و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں،شہر بھر کی مساجد میں بعد نماز مغرب چھ خصوصی نوافل اداکئے گئے۔

سورہ یسین کی تلاوت اور دعا ئے نصف شعبا ن کا ورد کیاگیا۔ مساجد میں محفل نعت اور شب بیداری کے اجتماعات منعقد ہوئے، عوام کی بڑی تعداد نے مرحومین کے ایصال ثواب اور زیارت قبور کیلئے قبرستانوں کا رخ کیا، مختلف تنظیموں اور انجمنوں نے قبرستانوں میں عوام کی سہولت کے لیے کیمپ لگائے تھے جہاں کھانے ، شربت اور پانی کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔

وہیں شب برات پر ٹریفک کے مسائل پیدا نہ ہو اُسکے لیے ایس ڈی پی آئی کے کارکنان الگ الگ جگہوں پر تعینات تھے۔ اس موقع پر ایس ڈی پی آئی کے رکن شاہ رخ خان نے نمائندے کو بتایا کہ گذشتہ 3 سالوں سے ایس ڈی پی آئی کے کارکن ٹریفک کو لیکر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ اُنہوں نے بتایا کہ شب برات کے موقع پر ایس ڈی پی آئی کے 80 سے زیادہ کارکن 6 جگہوں پر تعینات ہے ، جیسے متل میدان، ایم ایم ویلی قبرستان ، کوسہ قبرستان ، امرت نگر قبرستان سمیت الگ الگ جگہوں پر ٹریفک کو کنٹرول کا رہے ہیں ، تاکہ ممبرا اور مضافات سے آنے والے لوگوں کو قبرستان میں آنے کی تکلیف نہ آئے۔

Related posts

کشمیر میں برف و باراں کے بعد موسم میں بتدریج بہتری

Hamari Duniya

جے ایل این ایجوکیشنل گروپ آف انسٹی ٹیوشنز راجستھان کا فیصلہ، بانی ڈائریکٹر ڈاکٹر اعظم بیگ کی سالگرہ کویوم تاسیس کے طور پر منانے کااعلان

Hamari Duniya

Ghar Ghar Tiranga ریڈ اینڈ لیڈ فاونڈیشن کی ’گھر گھر ترنگا، ہر گھر ترنگا، گھر گھر کتاب، ہر گھر کتاب‘ مہم

Hamari Duniya