مسابقہ میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ خصوصی انعامات سے ہوئے سرفراز
آنند نگر مہراج گنج (نمائندہ)۔
گزشتہ روز جامعہ عربیہ دارالفلاح کی جامع مسجد میں مفسر قرآن محبوب العلماء حضرت مولانا مفتی محمد حمزہ صاحب گورکھپوری کے زیر سر پرستی دو روزہ عظیم الشان پہلا مسابقہ القرآن الکریم منعقد ہوا پروگرام کی نگرانی فرمارہے امیر تبلیغی جماعت حافظ نظام اللہ صاحب آنند نگر جبکہ نظامت کے فرائض مولانا غفران صاحب گورکھپوری نے کی جس میں مہمان خصوصی بقیہ السلف حضرت مولانا انعام احمد صاحب کاس گنجی خلیفہ محی السنہ الشاہ حضرت مولانا ابرار الحق صاحب ہردوئی رحمتہ اللہ علیہ تھے۔ اس پروگرام میں ملک کے معروف قراء اور طلبہ نے شرکت فرمای۔ یہ پروگرام پانچ نشستوں پر منعقد ہوا مسابقہ میں اول پوزیشن لانے والے طالبعلم کو 12 ہزار، دوم پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلم کو 10 ہزار، جبکہ سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلم کو 8 ہزار روپیہ کا نقد انعام اور بہت سارے توصیفی انعام سے نوازا گیا۔
ادارہ مسابقہ القرآن الکریم کی طرف سے 60 مدارس میں فارم بھیجے گئے جن میں سے 37 مدارس نے فارم جمع کرائے اور موقع پر 29 مدارس سے 54 طلبہ پہونچے مسابقہ 10 ستمبر بروز منگل صبح 11 بجے سے شروع ہوا اور 11 کی رات 10 بجے مفتی محمد حمزہ صاحب گورکھپوری دعا پروگرام کا اختتام ہوا
واضح ہو کہ یہ پروگرام بانی جامعہ دارالفلاح استاذ الاساتذہ حافظ شجاعت علی نور اللہ مرقدہ کی یاد میں ہوا جس میں شرکت کرنے والے حفاظ کرام نے اپنی مسحور کن تلاوت سے ماحول کو پرُ نور بنادیا، مسابقہ کے آرگنایزر قاری وسیم صاحب بھوپالی جبکہ حکم کے فرائض قاری حسان الحسنی صاحب استاذ مدرسہ عربیہ قرآنیہ اٹاوہ، قاری ثوبان صاحب فتحپوری، قاری فرید صاحب امام وخطیب جامع مسجد بیاورہ بھوپال نے انجام دیئے۔ جبکہ سائل کے فرائض قاری مظہر صاحب استاذ تجوید دارالعلوم زینت القرآن و رحمانیہ اکیڈمی بھوپال، قاری عبدالکریم صاحب استاذ شعبہ حفظ سمراں نیپال رہے دو ضلع سے 54 طلبہ نے شرکت کی اور یہ مسابقہ دو راؤنڈ میں ہوا پہلی راؤنڈ میں کل دس طلبہ منتخب ہوئے، اور دوسرے راؤنڈ میں تین طلبہ منتخب ہوئے جن میں سے اول پوزیشن حاصل کرنے والے خوش نصیب طلبہ میں محمد عفان بن مفتی منیر صاحب متعلم مدرسہ حمیدیہ تجوید القرآن گورکھپور، دوم پوزیشن شفیع اللہ بن حافظ محمد اظہارِ صاحب متعلم مدرسہ الابرار کمپیئر گنج اور سوم پوزیشن محمد سالم ولد مفتی محمد حارث صاحب متعلم مدرسہ حمیدیہ تجوید القرآن گورکھپور نے حاصل کی، جنہیں بالترتیب 12 ہزار، 10 ہزار، اور 8 ہزار روپیہ کے نقد انعام توصیفی شیلڈ اور بہت سارے انعام سے نوازا گیا اس کے علاوہ تمام مساہمین کو عمومی انعامات سے نوازا گیا اور تمام سرپرستوں کو آنے جانے کرایا اور عطر کا تحفہ پیش کیا گیا۔
جامعہ دارالفلاح کے ناظم مولانا یوسف صاحب اور اس پروگرام کے اہم رکن حافظ جمال صاحب نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور مسابقہ میں حصہ لینے والے تمام طلبہ کو مبارکباد پیش کی، پروگرام کو کامیاب بنانے میں تمام اہل پھرندہ بالخصوص مولانا شمس الھدیٰ قاسمی مولانا شاہد علی ندوی مولانا عبد الحلیم قاسمی، حافظ عبید الرحمٰن الحسینی ،مولانا شمس الدین قاسمی، حافظ محمد شعیب، مولانا اختر کا خصوصی تعاون رہا۔
مولانا عبداللہ قاسمی، مولانا رشید احمد قاسمی، مولانا قمر الحسن قاسمی، ڈاکٹر مقصود احمد قاسمی، حافظ اسامہ صاحب ناظم مدرسہ الابرار کیمپیرگنج گنج، مولانا حنظلہ رازی ڈائرکٹر سعدی یونانی ہاسپیٹل کیمپیرگنج، مولانا نور اللہ نور قاسمی، قاری عزیز الرحمن، مولانا حبیب اللہ ندوی، مولانا جاوید بورڈی، مولانا امداد اللہ قاسمی، مولانا سراج الحق فیضی کے علاوہ کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔
