13.1 C
Delhi
January 21, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

ملکاپور، امید فانڈیشن کے زیر اہتمام تقریری مقابلہ و جلسۂ تہنیت

Taqreeri Mukabla

ملکاپور : 26/ فروری (محمد احسان سر/ایچ ڈی نیوز )۔

ملی جانکاری کے مطابق الحمدللہ ملکاپور امید فانڈیشن کے ذمہداران محمد سلیم MS ، شیخ عارف ، لال خان ، نجم راشیدی ، سعید خان و دیگر ممبران کے زیر اہتمام تعلقہ سطح پر اسکولوں کے طلباء وطالبات کے بیچ تقرری مقابلہ اور جلسۂ تہنیت و ادبی نشست کا پروگرام زیر سرپرستی الحاج رشید خان جمعدار ( سابق صدر بلدیہ) اور زیر قیادت شہزاد خان سلیم خان سابق کونسلر بتاریخ 3 مارچ 2024 بروز اتوار صبح 10 بجے بمقام مولانا آزاد اردو ہائی اسکول پانی کی ٹاکی کے پاس منعقد ہونے جارہا ہے، جس کی صدارت کریم سالار جلگاؤں خاندیس فرماںٔیں گے. پروگرام بامقصد طلبہ کی تخلیقی و مخفی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انھیں اجاگر کرنے اور ان کی شخصیت سازی کرنے کی غرض سے چھٹی تا گیارہویں جماعت تک طے شدہ عنوانات پر مبنی گروپ واںٔس تقرری مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے ہے۔ ساتھ ہی سماج و معاشرہ کے مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی و نمایاں خدمات کرنے والے مخلص حضرات کی حوصلہ افزائی و عزت افزائی کی غرض سے اعزازیہ استقبالیہ تقریب بھی انشااللہ منعقد کی جاںٔے گی. خصوصی خطاب مفتی اشفاق قاسمی اکولہ ، مفتی ابوزر اشاعتی ملکاپور فرماںٔیں گے۔

تقریب میں بحثیت مہمان خصوصی مولوی عبداللہ عارفی ، مفتی شہاب الدین اشرافی، سید ماجد رضا ، واجد قادری ، عطاء الرحمن جمعدار ، عبدالمجید قریشی ، راجو پاٹیل ، رںٔیس خان جمعدار ، عتیق جواری والے ، یوسف خان ، سید مجید ٹھیکدار ، ایڈوکیٹ جاوید قریشی ، ساجد محمد خان ، فیروز خان افسر خان ، ذاکر میمن ، دانش شیخ ، ڈاکٹر سید سلیم قریشی و دیگر شرکت فرمائیں گے۔ جج صاحبان کی ذمہداری رحمت اللہ خان ، سید تابش ، عبدالرحمان فارض نبھاںٔے گے. نظامت کے فرائض معروف شاعر فہیم اختر چاندور بسوہ انجام دینگے. انعامات و سرٹیفیکیٹ پروگرام کے فوراَ بعد تقسیم کیں جاںٔے گے. لہٰذا شہر و اطراف کے احبابان سے پر خلوص گذارش و التماس ہے کہ اس پروقار تقریب میں ضرور بہ ضرور تشریف لائیں اور آپکی شخصیت اعلیٰ سے تقریب کو پر رونق بنائیں اور طلبہ و خدمت گار و رضا کار حضرات و انتظامیہ کی حوصلہ افزائی فرماںٔیں نوازش ہوگی.

Related posts

اعظم گڑھ میں ’ایک شام تقویم اعظمی بھٹو کے نام‘  کُل ہند مشاعرے کا انعقاد

Hamari Duniya

عالمہ ڈاکٹرنوہیرا شیخ نے چارسال کے قانونی لڑائی کی تفصیلات کی جانکاری میڈیا کودی

Hamari Duniya

پریس کلب کیرانہ: شریف احمد منصوری کی 13ویں برسی پر تعزیتی میٹنگ۔

شریف احمد منصوری نے اردو کے معروف اخبارات روزنامہ پرتاپ،روزنامہ قومی آواز اورروزنامہ ہند سماچارمیں اپنی خدمات اردو کے صحافی کے طور پر دی ۔:

Hamari Duniya