ممبرا : 26 فروری(حسین سلطان/ ایچ ڈی نیوز)۔
ممبرا سے متصل شیل فاٹا علاقے کے سہارا کالونی میں واقع یتیم بچیوں کا مدرسہ دارایتمیٰ اسماء للبنات تیسرا سالانہ جلسہ بروز سنیچر اعظمی ہال میں شروع ہوا اور مغرب تک جاری رہا۔ اس تقریب کی صدارت مولانا عبدالوہاب قاسمی نے کی اور یتیم خانے کی بچیوں نے تلاوت کلام ، حمد ، نعت ، مکالمہ ، تقاریر ، ترانہ وغیرہ بڑے خوبصورت انداز میں پیش کیے۔ اس موقع پر مولانا کمال الدین نے نمائندے کو بتایا کہ ممبرا شہر کے قریب شیل فاٹا کے سہارا کالونی میں لڑکیوں کی دینی و عصری تعلیم و تربیت کی اقامتی درسگاہ ہے ، جس میں غریب و نادر بچیوں کے لیے عمدہ تعلیم و تربیت ، ہنر ، قیام و طعام ، علاج و معالجہ ، سلائی ، کڑھائی ، مہندی اور کمپیوٹر وغیرہ مفت سیکھایا جاتا ہے۔
وہیں مولانا کمالِ الدین نے بتایا کے اس وقت مدرسے میں 105 بچیاں ہے ، جسکی مکمل کفالت مدرسے کے ذمے ہے۔ اور مدرسہ کرایے پر ہے ، مدرسے کے لیے زمین لی گئی ہے اور اسکے لیے پیشگی رقم ادا کی گئی ہے۔ لیکن مدرسے کی کوئی اور آمدنی نہیں ہونے کے سبب کافی مشکل پیش آتی ہے۔ آخر میں مولانا نے بتایا کہ ایک بچی کا خرچ 4 ہزار روپیے ہے اگر کوئی صاحب حیثیت ہے تو مدرسے کا تعاون کرے۔ وہیں ریحانہ انصاری نے یتیم خانے کی سالانہ رپورٹ پیش کی اسکے بعد امینہ انصاری نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور خواتین جلسے کا اختمام ہوا۔
خواتین کے جلسے کے بعد مرد حضرات کی تقریب کا انعقاد کیاگیا، جس میں نعت و حمد سے تقریب کی شروعات کی گئی۔مقرر خصوصی مولانا رہبر عالم ندوی نے پر زور انداز میں خطاب پیش کیا ، اُسکے بعد مولانا عبدالوہاب قاسمی سمیت دیگر مقررین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آخر میں دعائوں کے ساتھ سالانہ جلسہ اختتام پزیر ہوا ۔