29.5 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

نبی نےفرمایا کہ یتیم کی کفالت کرنے والا جنت میں میرے ساتھ ہوگا:حافظ اشرف ندوی 

Hafiz Ashraf Nadvi

اعظم گڑھ سے عبد الرحیم شیخ کی خاص رپورٹ

آج ہمیں اس درس کو لیکر اٹھنا ہے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لایا ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بےبس لاچار مجبور کمزور کی مدد کرنا آللہ کی خوشنودی حاصل کرنا ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ معمول رہا ہے کہ آپ ذات پات بھید بھاؤ سے اٹھ کر رضاے الٰہی کے لے لوگوں کی مدد کرتے تھے ہمیں بھی اس عمل کو اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ ملک میں امن و شانتی قائم ہو ان باتوں کا اظہار خیال ہیومن سروس سیوا ٹرسٹ کے بانی حافظ اشرف ندوی نے ایک پروگرام میں کیا۔  آج جو ملک کے حالات ہیں ایسے حالات میں ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ کو اپنانے ہی میں کامیابی ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کے کئ فائدے ہیں سب سے پہلے خدمت خلق ہوگا دوسرے آللہ راضی ہوگا تیسرے ملک میں امن و شانتی رہے گی۔ حافظ اشرف ندوی صاحب کے ذریعے 2014 سے مسلسل کار خیر کیا جارہا ہے چاہے وہ غریب بچیوں کی شادی ہو چاہے دوا ہو چاہے کینسر کا آپریشن ہو وغیرہ وغیرہ سب آللہ کے لیے کیا جارہا ہے۔

Related posts

الفلاح فاؤنڈیشن نے ریکارڈ 621 مریضوں کو ہزاروں یونٹس خون مفت مہیا کرایا

Hamari Duniya

ضلعی سطح کا فائنل سالانہ تعلیمی مظاہرہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

Hamari Duniya

مولانا ابوالکلام آزاد ایک ہمہ گیر شخصیت :عبد السلام انصاری

Hamari Duniya