October 20, 2025
Hamari Duniya
دہلی

جمال صدیقی اور کوثر جہاں نے خواجہ بختیار کاکی کے مزار پر چادر اور پھول پیش کیے

Jamal Siddiqui

نئی دہلی، 12 جنوری (ایچ ڈی نیوز)۔
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن محترمہ کوثر جہاں کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق محترم وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اقلیتی امور کی وزارت، حکومت ہند کی قیادت میں غریب نواز حضرت خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پرچادر پیش کرنے کے لیے اجمیر شریف روانہ ہونے سے قبل آ ج بھارتیہ جنتا پارٹی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جناب جمال صدیقی اور دیگر کارکنوں کے ساتھ مہرولی میںانہوں نے حضرت خواجہ بختیار کاکی کی درگاہ پر چادر اور پھول پیش کیے ۔
واضح رہے کہ کل 11.01.2024 کو مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور محترمہ اسمرتی ایرانی کی قیادت میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن محترمہ کوثر جہاں، بھارتیہ جنتا پارٹی اقلیتی مورچہ کے قومی صدرجناب جمال صدیقی اور دیگر معززین پر مشتمل ایک خصوصی وفدکو عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے اجمیر شریف درگاہ پر چڑھانے کے لیے چادر سونپی گئی تھی،جسے لے کر خصوصی وفد آج رات اجمیر شریف کے لیے روانہ ہوگا۔ جہاں 13 جنوری 2024 کو خواجہ غریب نواز کے مزار مبارک پر یہ چادر چڑھائی جائے گی۔ اسی سلسلے میں حسب روایت مہرولی میں حضرت خواجہ بختیار کاکی کے مزار پر چادر اور پھول چڑھائے گئے۔

Related posts

کیا وزیراعلیٰ کیجریوال کو ملے گی ضمانت ، ہائی کورٹ کا فیصلہ محفوظ

Hamari Duniya

دہلی میں عوام کے مینڈیٹ کا مذاق، میئر کا انتخاب آج بھی نہیں ہوسکا، ایک دوسرے کے کونسلروں کی خریدوفروخت کا الزام

Hamari Duniya

ابوالفضل سیٹ پر پرویز ہاشمی نے اریبا کو دیا آشرواد، کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

Hamari Duniya