نئی دہلی، 06 فروری (ایچ ڈی نیوز)۔
دہلی میں میئر کے انتخاب کو لے کر بی جے پی اور آپ کے درمیان نورا کشتی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔بی جے پی نے اب آپ پر اپنی پارٹی کے کونسلروں کو لالچ دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ بی جے پی کے صدر وریندر سچدیوا نے عام آدمی پارٹی پر الزام لگایا ہے کہ عام آدمی پارٹی ایک ایک کروڑ کی پیشکش کرکے بی جے پی کے کونسلروں کو خریدنا چاہتی ہے۔ اب عام آدمی پارٹی نے اس الزام کو جھوٹا اور مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔
آپ ایم ایل اے آتشی نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی نے اب پریس کانفرنس کرکے عام آدمی پارٹی پر جھوٹے اور مضحکہ خیز الزامات لگائے ہیں۔ آپریشن لوٹس کے لیے مشہور پارٹی الزام لگا رہی ہے کہ آپ بی جے پی کارپوریٹروں کو خرید رہی ہے۔ الٹا چور نے کوتوال کو ڈانٹے۔ جنہوں نے ہمارے کارپوریٹروں کو پیسے، عہدے اور ایم ایل اے ٹکٹ کی پیشکش کی۔آتشی نے مزید کہا’آج بی جے پی دوبارہ میئر کے انتخاب کو ملتوی کرنے کی کوشش کرے گی۔ دہلی کے عوام کے مینڈیٹ کو قبول کریں۔ میئر کا الیکشن ہونے دیں۔ دہلی کو کارپوریشن حکومت ملنی چاہئے۔ انتخابات روکنا غیر آئینی ہے۔
دوسری جانب عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے اور کارپوریشن کے انچارج درگیش پاٹھک کا کہنا ہے کہ دہلی کی کسی بھی گلی میں چلے جائیں، بحث ہوتی ہے کہ میئر ملے گا یا نہیں۔ یہ بحث آخر کیوں؟ الیکشن ختم ہو چکا ہے۔ عام آدمی پارٹی کو اکثریت مل گئی۔ دو ڈھائی ماہ ہو گئے، ابھی تک میئر نہیں ملا، الیکشن ہارنے والی جماعت کے ذہن میں چور ہے، وہ اپنی شکست برداشت نہیں کر پا رہی۔ کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر میئر الیکشن ملتوی کرنا چاہتے ہیں۔ پہلی بار نامزد کونسلرز کا تقرر کیا گیا۔ بی جے پی کا پریزائیڈنگ آفیسر بنایا۔
پہلے نامزد کردہ کونسلرز نے حلف لیا۔ آج ہم ایک نئی کہانی لے کر آئے ہیں۔ عام آدمی پارٹی بی جے پی کے کارپوریٹروں کو خرید رہی ہے۔ آپ نے 15 سال کام کیا، ہمیں 5 سال کام کرنے دیں۔ اگر آپ نے اچھا کام نہیں کیا تو آپ کو موقع ملے گا۔ آئیے ہم دہلی کے لوگوں کو یقین دلائیں کہ ہمارا ایک بھی کونسلر کچھ نہیں بولے گا۔ انتخابات پرامن طریقے سے ہونے دیں۔
قابل ذکر ہے کہ میئر کے انتخاب کے سلسلے میں لیفٹیننٹ گورنر کی سفارش کے بعد آج صبح 11 بجے سے کارپوریشن ہاو¿س کی میٹنگ طلب کی گئی ہے۔ پہلے کی طرح اس میٹنگ میں بھی کانگریس کونسلر میئر کے انتخاب میں حصہ نہیں لیں گے۔