October 19, 2025
Hamari Duniya
Breaking News صحت صحت

الشفاء ہاسپٹل نے نرسنگ کے نئے بیچ کا استقبال کیا اور ٹریننگ حاصل کرچکے بچوں کو سرٹیفیکیٹ دی

Al Shifa Hospital

نئی دہلی، 06 جنوری(ایچ ڈی نیوز)۔

انو یشن اینڈ اسکل ٹریننگ سینٹر ابوالفضل انکلیو سے نرسنگ کی ٹریننگ لینے والے 40 بچوں کو الشفا ہاسپٹل میں عملی ٹریننگ سے قبل ان کا اورینٹیشن پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر الشفا ہاسپٹل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر منہاج الدین نے، بچوں کا الشفا ہاسپٹل میں استقبال کرتے ہوئے انہیں دوران ٹریننگ نرسنگ کے اصول و ضوابط سے آگاہ کیا. انہیں بتایا کہ آپ نے مریضوں کی خدمت کو اپنے لیے بطور پیشہ منتخب کیا ہے یہ آپ کے لیے دعا کمانے کا ذریعہ بھی ہے۔

Al Shifa Hospital

مریض کی نفسیات کو سمجھ کر اس کی تکلیف کو دور کرنے کی پوری کوشش کریں۔ اس سے قبل ہونے ایک پروگرام میں نرسنگ کی ٹریننگ حاصل کر چکے بچوں کو سرٹیفیکیٹ سے بھی نوازا گیا۔ اس موقع پر آئی ایس ٹی سے کے ڈائریکٹر سلیم اللہ خان نے کہا آپ کی بڑی ذمہ داری ہے، اب آپ ٹریننگ لے کر میدان عمل میں اتر رہے ہیں ، آپ کو پوری ایمانداری سے مریضوں کا ہمدرد بن کر کام کرنا ہے. آپ کو اپنے اس سینٹر کے بار میں بھی سوچنا ہے جہاں سے آپ نے یہ ٹریننگ لی ہے. اپنے جیسے دوسرے نوجوانوں کو سینٹر سے جوڑیں.
اس موقع پر آئی ایس ٹی سے کے پروجیکٹ ہیڈ محمد ابو ذر نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

پارٹی کے مستقبل کا فیصلہ صداقت آشرم میں نہیں بلکہ میدان میں ہوگا:بہار کانگریس کے نئے انچارج نے پارٹی کارکنوں میں بھرا جوش

Hamari Duniya

Finance Minister Nirmala Sitaraman : وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے قطر کے وزیر خزانہ سے ملاقات کی

Hamari Duniya

نیٹ کے دوبارہ امتحان کا مطالبہ،ایس آئی ٹی کو تحقیقات سونپی جائے ۔

نیٹ (یوجی) 2024 کے امتحانی عمل میں پائی جانے والی بے شمار تضادات اور بے ضابطگیوں کو لے کراسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا سپریم کورٹ پہنچی:

Hamari Duniya