28.3 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

الفلاح فاؤنڈیشن وفد کا سنجرپور،خدادادپور سے لگی بنجارہ بستی کا دورہ،تعلیمی صورتحال کا جائزہ

Al Falah Foundation
پسماندہ لوگوں کومضبوط کرکے ہم ملک ومعاشرے کومضبوط کریں گے:ذاکرحسین

آعظم گڑھ،16 دسمبر (ایچ ڈی نیوز)۔

بلڈ ڈونیشن کیلئے معروف تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن نے اب بنجارہ بستیوں کے پسماندہ لوگوں کو تعلیم سے جوڑنے کی مہم چھیڑ رکھی ہے۔اس کڑی میں آج الفلاح فاؤنڈیشن بانی ذاکر حسین کی قیادت میں ایک وفد نے سنجر پور اور موضع خدادادپور سے لگی بنجارہ بستی کا دورہ کر وہاں کی تعلیمی صورتحال کا جائزہ لیا۔اس موقع پر تنظیم کی جانب سے بچوں میں ٹافیاں و دیگر لوازمات تقسیم کئے گئے۔وفد کی قیادت کر رہے الفلاح فاؤنڈیشن بانی ذاکر حسین نے بستی میں موجود بڑوں اور بچوں سکے تعلیم کی طرف توجہ دینے کی اپیل کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہماری زندگی کا کچھ حصہ اس طرح کے پسماندہ لوگوں کیلئے بھی ہونے چاہئیں،تاکہ ملک و معاشرے کو مضبوط بنایا جا سکے۔اس موقع پر انظر سنجری اور علی طارق سمیت دیگر افراد موجود تھے۔واضح رہے کہ الفلاح فاؤنڈیشن نے ایک عرصہ سے بنجارہ مسلمانوں کی تعلیم کیلئے سرگرم ہے اور تنظیم نے فی الحال ایک مقام پر تعلیم کا نظم بھی کیا ہے۔

Related posts

مظفر نگر؛سماج وادی پارٹی کا پیدل مارچ لکھنؤ کے لیے روانہ

ایس پی رہنماؤں نے مظفر نگر سے ہری جھنڈی دکھا کر کیا روانہ:

Hamari Duniya

کلرک حسیب احمد صدیقی کے ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب منعقد

Hamari Duniya

سڑک حادثہ: دہلی-دہرا دون قومی شاہراہ پر 2 بسیں بے قابوہوکر پلٹیں!

بس جے پور سے سہارنپور اور ہریدوار جارہی تھی، ڈرائیور کی موت، 40 سے زائد مسافر زخمی:

Hamari Duniya