مظفرنگر:15مئ (عزیز الرحمن خاں/ایچ ڈی نیوز)ہائی کورٹ نے راجہ والمیکی قتل کیس کے مجرمانہ سازش میں کھتولی میونسپل بورڈ کے سابق چیئرمین و موجودہ کونسلر پارس جین کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ واضح ہوکہ سات سال قبل راجہ والمیکی قتل کیس میں سابق بلدیہ چیئرمین پارس جین کو سپریم کورٹ کے حکم پر عدالت میں خودسپردگی کرنی پڑی تھی۔ انہیں ایس سی، ایس ٹی کورٹ میں سماعت کے دوران طلب کیا گیا تھا۔ پارس جین نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، سپریم کورٹ نے بھی پارس جین کو نچلی عدالت میں سرنڈر کرنے کا حکم جاری کیا تھا، آخر کار پارس جین نے ہتھیار ڈال دیئے ضمانت عرضی خارج ہونے پر اسے جیل جانا پڑا ۔