29.5 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
دہلی

آل انڈیا دینی مدارس بورڈ کا تعلیمی کارواں ملک کی راجدھانی دہلی میں رواں دواں

Maulana Yaqoob Buland shehri

نئی دہلی،13 دسمبر(ہ س)۔

آل انڈیا دینی مدارس بورڈ کا جو تعلیمی مشن ہے ہر بچہ پڑھے ہر بچی پڑھے گھر گھر میں تعلیم کی شمع روشن ہو اس کیلئے بورڈ کے ذمہ داروں نے قوم اور ملت کے سماجی رہنماؤں سے خصوصی ملاقاتیں کی جس میں شعیب رانا انجینئر شاہین باغ دہلی، حاجی نور محمد صاحب ابوالفضل، ہند گرو اکیڈمی کے ڈائریکٹر نور نواز خان صاحب، شاہین اکیڈمی دہلی کے ڈائریکٹر کلیم الحفیظ ، صوفیہ این جی او کے ڈائریکٹر سہیل سیفی ، قومی اور سماجی خدمت گزار ایڈووکیٹ بابر چوہان  اور دیگر ذمہ داران قوم سے ملاقاتیں کی۔

مولانا یعقوب بلند شہری نے ان سے یہ درخواست کی کہ ہمیں بحیثیت خیر امت تعمیر ملک و ملت کے پیش نظر آگے آنا ہوگا۔ اپنے وسائل اپنی قوم کے بچے و بچیوں کی تعلیم و تربیت پر خرچ کرنے ہوں گے۔ ہمیں زندگی میں اپنا سب سے پہلا بجٹ تعلیم کا بنانا ہوگا ہم سب اپنے گھر میں اپنے کنبے میں اپنے خاندان میں اپنے گلی محلے میں اپنے پڑوس میں ایک ایک بچے و بچی کی طرف نگاہ رکھیں اور ان کی اگر غربت کی وجہ سے یا کسی اور وجہ سے تعلیمی نظم نہیں ہو پا رہا ہے اور ان بچوں کی نیک تربیت نہیں ہو پا رہی ہے تو ہم سب بحیثیت خادم بحیثیت نگراں ان بچے و بچیوں کو تعلیمی اداروں تک پہنچائے ان کے اخراجات اٹھائے ان کی تعلیمی اداروں میں فیس جمع کریں اور انہیں حوصلہ دیکر آگے بڑھانے کی کوشش کریں لاکھوں کروڑوں بچے و بچیاں ہیں خدا کریں کہ سبھی پڑھیں سبھی بڑھیں تو اگلے دس پندرہ سالوں میں انشاءاللہ ایک تعلیمی انقلاب آ سکتا ہے اور ہمارے بچے و بچیاں بھی برادران بچے و بچیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر قدم سے قدم ملا کر ملک کی تعمیر و ملک کی ترقی اور انسانیت کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں۔
الحمدللہ دہلی کے تعلیمی اداروں میں مساجد میں ذمہ داران قوم کے درمیان جاکر بہت حوصلہ مل رہا ہے اور سبھی حضرات آل انڈیا دینی مدارس بورڈ کی اس کوشش اور پہل کو سراہ رہے ہیں اور اس سے جڑ رہے ہیں۔
آپ سبھی حضرات سے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے۔

Related posts

سابق کونسلر طاہر حسین کو انتخابی مہم چلانے کےلئے حراستی پیرول پر رہا کرنے کا حکم

Hamari Duniya

الیکشن جیتنے کے بعد سر گرم نظر آئے رکن اسمبلی چودھری زبیر احمد

Hamari Duniya

گوتم گمبھیر نے ایم سی ڈی کی زمین پر قبضہ کرلیا، ’آپ‘ کا سنگین الزام

Hamari Duniya