20 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News علاقائی خبریں

ملکاپور، محمد احسان سر زیڈ اے اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج 31 مارچ کو ہوں گے ریٹائیرڈ

MD Hassan

ممبئی: 27 / مارچ ( نعیم شیخ  ایچ ڈی نیوز) ملکاپور زیڈ اے اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کے لاںٔق وفاںٔق، باصلاحیت ، دیانت دار انگلش کے بہترین استاد اور مثالی ایوارڈ یافتہ ٹیچر محمد احسان سر ایم اے بی ای ڈی جن کا شمار فعال معلمین میں ہوتا ہے اپنی ملازمت مدت مکمل کرکے 31 مارچ بروز اتوار کو سبکدوش ہونے جارہے ہے. 30 مارچ بروز سنیچر آپکو اسکول سے الوداع کیا جاۓ گا۔ آپ کی تعلیمی و ثقافتی خدمات ناقابل فراموش ہے اور لاںٔق تحسین ہے . آپ نے ہمیشہ سلیم المزاج، سادگی اور انکساری حسن واخلاق کا مظاہرہ کیا اور متحرک و فعال تعلیمی و ثقافتی سرگرمیوں کو محور و مقصد تسلیم کر ہمیشہ اپنے کام کو ترجیج دی اور ہمیشہ طلباء وطالبات کی تربیت ، رہبری و رہنمائی و حوصلہ افزائی فرماںٔی۔

طلبہ ،والدین و سرپرست حضرات و دیگر کے بیج ہمیشہ آپکی محنتوں ،کوششوں ، اچھاںٔیوں اور خوبیوں کا تذکرہ سننے کو ملتا ہے. آپ نہ صرف تدریسی ، تدریبی و تقریبی سرگرمیوں متحرک و فعال ہے بلکہ فن نظامتِ کے ساتھ دیگر پروگرام کی ترتیب وتہذیب کے فرائض بھی بحسن خوبی انجام دیتے رہے اور ہمیشہ اسٹیج کی زینت بنے اور داد و تحسین حاصل کی. قابل ،محنتی، جفاکش ،مخلص اور معیاری صلاحیتوں کے باعث آپکو آںٔیڈیل ٹیچر ہونے کا بھی شرف حاصل ہوا اور آپکی محنت ،صفات و خوبیوں کو تسلیم کرکے آپکو ضلعی و مقامی سطح پر مثالی ٹیچر ایوارڈ ، بیسٹ ٹیچر ایوارڈ ،ایپر یسیشن ایوارڈ، تھینکس ایوارڈ سے نوازا گیا. جو قابل تعریف و لاںٔق تحسین ہے. اور زیڈ اے اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج ملکاپور کے لئے باعثِ فخر ہے , موصوف فعال و قابل مدرس ہونے کے ساتھ ساتھ صحافت میں بھی کمال رکھتے ہے معلوم ہو کہ آپکو دو مرتبہ مقامی سطح پر صحافی ایوارڈ سے بھی سرفراز کیا گیا.

Related posts

بھارت کے خلائی شعبے کا کھولا جانا،نئے افق تک رسائی کی کامیاب کوشش

Hamari Duniya

آذربایجان کے طیارے کو یوکرین کا ڈرون سمجھ کر روسی ایئر ڈیفنس سسٹم نے مار گرایا، روس نے مانگی معافی

Hamari Duniya

امارت شرعیہ: ترقی کی طرف بڑھتے قدم

Hamari Duniya