آعظم گڑھ،27 مارچ (نامہ نگار)
الفلاح فاؤنڈیشن بانی ذاکر حسین کی بھانجی اورعلی گڑھ اسلامک اسکول منجیر پٹی، سرائے میر کی طالبہ ہانیہ زیاد نے اپنی جماعت میں نمایاں نمبر حاصل کر والدین اور اپنے اسکول کا نام روشن کیا ہے۔ہانیہ زیاد نے اپنی جماعت میں تقریباً 90 فیصدسے زائد نمبر حاصل کئے۔
اس موقع پر ہانیہ کو ان کے والد زیاد شیخ، اسکول پرنسپل محمد شہباز، ماموں ڈاکٹر خالد آعظمی،ڈاکٹر ساجد، شارق حسین،بھائ ڈاکٹر افضل خان، اشہر یوسف زئی، اشعر حسین، احمد وقار، ڈاکٹر عبید ،ماموں غیاث الدین، ہانیہ کی استانی مس اریبہ اور اصلاحی سمیت دیگر نے مبارک باد پیش کی اور اپنی دعاؤں سے نوازا۔وہیں خون عطیہ بیداری کے روح رواں ذاکر حسین نے علی گڑھ اسلامک اسکول کے پرنسپل محمد شہباز سمیت پورے اسکول انتظامیہ کو امسال بہترین کارکردگی پر مبارکباد پیش کی اور غریب بالخصوص بنجارہ(نٹ مسلمانوں) کی تعلیم پر بھی توجہ دینے کی اپیل کی۔