32.6 C
Delhi
July 20, 2025
Hamari Duniya
کھیل

عالمی کپ میں پاکستان کے ساتھ ہوگیا بڑا کھیل، شعیب اختر آئی سی سی پر برس پڑے

Shoaib Akhtar

نئی دہلی،،23جولائی (ایچ ڈی نیوز )۔
یک روزہ عالمی کپ 2023 کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ ٹورنامنٹ کے شیڈول سے لے کر پرومو ویڈیو کا اجرائ کر دیا گیا ہے۔ اس بار یہ ٹورنامنٹ بھارت کی میزبانی میں 5 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ ورلڈ کپ کے پرومو میں بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان اور کرکٹ کی دنیا کے کئی بڑے نام شامل تھے۔ کنگ شاہ رخ خان کو ٹورنامنٹ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا۔
دو منٹ اور 12 سیکنڈ کے پرومو ویڈیو میں شاہ رخ کے وائس اوور کے ساتھ ورلڈ کپ کے چند بہترین لمحات کو دکھایا گیا ہے، تاہم اس ویڈیو کو دیکھ کر پاکستان میں کافی ناراضگی پائی جاتی ہے۔ اس لیے کہ پرومو میں پاکستان اور بابر اعظم کو نہیں دکھایا گیا۔ ابھی اس ایپی سوڈ میںپاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے آئی سی سی کو نشانہ بنایا ہے۔
دراصل آئی سی سی نے ویڈیو ریلیز کیا تھا، جس میں اس ویڈیو میں کئی کھلاڑی نظر آئے، لیکن پاکستان اور بابر اعظم کو نہیں دکھایا گیا۔ پرومو ویڈیو میں 2019 کی عالمی فاتح ٹیم کے کپتان ایوگ مورگن، جونٹی رہوڈز، متھیا مرلی دھرن جیسے کرکٹ لیجنڈز کو دکھایا گیا تھا لیکن اب پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پرومو میں پاکستانی ٹیم کے کپتان کو شامل نہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’جس نے سوچا کہ ورلڈ کپ کا پرومو پاکستان اور بابر اعظم کے بغیر مکمل ہو جائے گا، اس نے واقعی خود کو مذاق کے طور پر پیش کیا ہے۔ دوستو، سوچ کو تھوڑا بڑا کرنے کا وقت آگیا ہے۔
بتا دیں کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں 15 اکتوبر کو ایک دوسرے سے ٹکراتی نظر آئیں گی۔ ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کا آغاز 5 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا جب کہ فائنل میچ 19 نومبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Related posts

کرسٹیانو رونالڈو کے بعد ایک اور قدآور فٹ بال کھلاڑی نے سعودی کلب سے ا تحاد کرلیا

Hamari Duniya

بنگلہ دیش جیت کر گروپ بی میں ٹاپ پر پہنچا بھارت، سیمی فائنل میں پہنچنا طے

Hamari Duniya

آخری میچ میں ویسٹ انڈیز کو شرمناک شکست،بھارت کا یک روزہ خطاب پر قبضہ

Hamari Duniya