نئی دہلی،02ستمبر(ایچ ڈی نیوز)۔
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایشیا کپ کا بڑامقابلہ بغیر کسی نتیجہ کے رہا۔ بارش کی وجہ سے پاکستانی اننگ میں ایک بھی گیند نہیں پھینکی گئی۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم سپر چار میں پہنچ گئی ہے۔
اس سے پہلے خبر آئی کہ مقابلے میں ڈک ورتھ لوئس ضابطے کے تحت پاکستان کو ہدف کیلئے 30اوورمیں203رن یا25اوور میں 180رن یا 20اوور میں 155رن کا ٹارگیٹ مل سکتا ہے۔ لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا اور میچ منسوخ کردیاگیا۔ اس قبل ٹاس جیت پر پہلے بازی کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم نے ایشان کشن اور ہاردک پانڈیا کی نصف سنچریوں کی بدولت 266 رنز بنائے۔ ہندوستانی ٹیم پورے پچاس اوورز نہیں کھیل سکی اور 48.5 اوورز میں آل آوٹ ہوگئی۔اب پاکستان کو جیت کیلئے 267 رنز کی ضرورت ہے۔ ہندوستان کو پہلا جھٹکا روہت شرما کی شکل میں لگ گیا ہے۔ بارش کے بعد کھیل شروع ہوتے ہی روہت شرما شاہین شاہ آفریدی کا شکار بن گئے۔ آفریدی نے انہیں گیارہ رنز کے ذاتی اسکور پر بولڈ کردیا۔
اس کے بعد وراٹ کوہلی کریز پر آئے ، مگر وہ بھی کچھ خاص نہیں کرسکے۔ وراٹ کوہلی صرف چار رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ وراٹ کوہلی کو بھی شاہین شاہ آفریدی نے اپنا شکار بنایا۔ اس کے بعد سریش ایئر کریز پر آئے اور انہوں نے کچھ اچھے شارٹس لگائے۔ تاہم وہ زیادہ دیر تک کریز پر نہیں ٹھہر سکے اور 14 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ انہیں حارث روف نے آوٹ کیا۔بارش کے خلل کے بعد میچ دبارہ شروع ہوتے ہی ہندوستان کو ایک اور جھٹکا لگ گیا ہے۔ سلامی بلے باز شبھمن گل دس رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ہیں۔ تاہم اس کے بعد ہاردک پانڈیا اور ایشان کشن اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ایشان کشن نے اپنی نصف سنچری پوری کرلی ہے۔
ایشان کشن اپنی سنچری پوری نہیں کرسکے اور قریب پہنچ کر پویلین لوٹ گئے۔ انہیں حارث روف نے آوٹ کیا۔ وہ بڑا شارٹ کھیلنے کی کوشش میں بابر اعظم کو کیچ تھما بیٹھے۔ انہوں نے 81 گیندوں پر 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ادھر ہاردک پانڈیا نے بھی شاندار اننگز کھیلی۔ تاہم وہ اپنی سنچری سے چوک گئے۔ انہوں نے 90 گیند پر 87 رنز بنائے۔اس کے بعد جڈیجہ کچھ خاص نہیں کرسکے اور وہ جلد ہی آوٹ ہوگئے۔ جڈیجہ نے 14 رنز جبکہ شاردل ٹھاکر نے تین رنز ، کلدیپ یادو نے چار رنز اور جسپریت بمراہ نے 16 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے چار وکٹیں اور نسیم شاہ اور حارث روف نے تین تین وکٹیں حاصل کی۔
