27.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
قومی خبریں

خواتین کو پہلی بار مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی ریاستی قیادت میں جگہ ملی

MSF Kerala

کوزی کوڈ،25جون(ایچ ڈی نیوز)۔
مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ایم ایس ایف) نے مسلم کمیونٹی کے طرز فکر میں تبدیلی کے مدنظر تین خواتین طالبات کو اپنی ریاستی قیادت کیلئے منتخب کیا ہے۔ ہفتہ کو ریاستی انڈین یونین مسلم لیگ کے طلباءتنظیم ایم ایس ایف نے پی ایچ عائشہ بانو،رومیزہ رفیق اور اڈوکیٹ توہانی کو بالترتیب نائب صدر اور سکریٹریان کے طور پر شامل کیا۔ جس کے تحت عائشہ ایم ایس ایف کی طالبات ونگ ہریتا (ایچ اے آر آئی ٹی ایچ اے) کی ریاستی صدر ہیں ، جبکہ رومیزہ رفیق اس کی ریاستی جنرل سکریٹری ہیں۔ اڈوکیٹ کے توہانی ہریتا کے ملاپورم ضلعی صدر ہیں۔ رومیزہ رفیق حال ہی میں طلبہ کے حلقے سے کالی کٹ یونیورصتی سینٹ کیلئے منتخب ہوئی تھیں۔ مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن
( ایم ایس ایف) کے ریاستی صدر پی کے نواز نے کہا کہ خواتین کو ریاستی عہدیداروں کے طور پر شامل کرنے کا فیصلہ 10رکنی کمیٹی نے بہت پہلے لیا تھا۔ تنازعات بہت بعد میں آئے ، تنظیم کیلئے اب خواتین کی نمائندگی ضروری ہوگئی ہے۔ ہم اب اسامیوں کو پر کررہے ہیںاور اس کا استعمال خواتین کو ریاستی عہدیداروں کے طور پر شامل کرنے کیلئے کیا جارہا ہے۔

Related posts

ڈاکٹر شمس اقبال نے قومی اردو کونسل کے ڈائرکٹر کا چارج سنبھالا

Hamari Duniya

دینی مدارس کی حفاظت کیلئے جمعیۃ علمائ ہند نے اٹھایا بیڑا

Hamari Duniya

کرناٹک حجاب معاملہ: دونوں ججوں میں اختلاف کے باعث نہیں ہوسکا فیصلہ، جانئے اب آگے کیا ہوگا

Hamari Duniya