35 C
Delhi
July 18, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

مہا کمبھ میں بدانتظامی پر یوگی حکومت پربرس پڑیں ممتا بنرجی ،کہایہ ’مہا کمبھ ‘نہیں ’مرتیو کمبھ‘ ہے

CM Mamta

کولکاتہ، 18 فروری۔ آر جے ڈی لیڈر اور سابق مرکزی وزیر لالو یادو کے بعد اب مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی مہا کمبھ کو لے کریوگی حکومت پر شدید حملہ بولا ہے۔ ممتا نے پریاگ راج میں جاری مہا کمبھ کو’مرتیو کمبھ‘ سے تعبیر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ مہا کمبھ نہیں رہا، یہ مرتیو کمبھ میں بدل گیا ہے۔
مہا کمبھ کے دوران بھگدڑ کے حالیہ واقعات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے منگل کو کہا کہ اس مذہبی تقریب میں بڑے پیمانے پر بدانتظامی کی وجہ سے بہت سے لوگوں کی جانیں گئی ہیں، جو کہ انتہائی افسوسناک اور تشویشناک ہے۔ وزیراعلیٰ نے آج اسمبلی میں مہا کمبھ کے سیکورٹی انتظامات پر بھی سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کو پہلے سے ہی مناسب انتظامات کرنے چاہئے تھے تاکہ عقیدت مندوں کی جانیں ضائع نہ ہوں اور تقریب پرامن طریقے سے مکمل ہو سکے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مہا کمبھ میں وی آئی پیز کو خصوصی سہولتیں دی جارہی ہیں جبکہ عام عقیدت مندوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔
وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی جانوں کے ضیاع کے واقعات حکومت کی غفلت کو ظاہر کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت ایسے سانحات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ مستقبل میں ایسے حادثات رونما نہ ہوں۔

Related posts

یکم فروری تک  بینک بند رہے ہیں گے، جمعہ کو ہی نمٹا لیں اپنا کام

Hamari Duniya

آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسو سی ایشن (آئیٹا) کی 22 روزہ قومی تعلیمی مہم کا آغاز

Hamari Duniya

بنگلہ دیش کے خلاف مسلسل دوسری شکشت پر سہواگ نے بھارتی ٹیم پر کسا طنز

Hamari Duniya