31.1 C
Delhi
November 12, 2024
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ زخمی،حملہ آور ہلاک

Trump

واشنگٹن،14جولائی(ایچ ڈی نیوز)۔
سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے تاہم ٹرمپ کے محافظوں نے حملہ آور کو ہلا ک کر دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو ہفتے کے روز سر میں چوٹ آئی ہے لیکن انکی انتخابی مہم کے مطابق وہ’ٹھیک‘ ہیں۔ایک گولی ٹرمپ کے داہنے کان کے اوپری حصے کو چیرکر نکل گئی۔ امریکی ایجنسیاں اس حملے کو ڈونالڈ ٹرمپ کے قتل کی کوشش کے طور پر دیکھ رہی ہیں۔سابق امریکی صدر کی سیکورٹی میں تعینات یو ایس سیکریٹ سروس کے ایجنٹس نے حملہ آور کو موقع پر ہی مار گرایا۔
پنسلوانیا میں ایک انتخابی ریلی کے دوران سابق صدر کی سمت گولیاں چلائی گئیں۔ صدر جو بائیڈن نے سخت الفاظ میں اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔سیکرٹ سروس نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی ریلی میں سٹیج کی جانب کئی گولیاں چلائی گئیں۔ جس میں ریلی میں شریک ایک شخص ہلاک اور دو شدید زخمی ہو گئے۔سیکرٹ سروس نے مزید کہا کہ شوٹر نے جو اب ہلاک ہوچکا ہے، ریلی کے باہر کسی بلند مقام سے فائرنگ کی۔
سابق صدر بش اور صدر اوباما سمیت امریکی لیڈروں اور عالمی رہنماو¿ں نے اس واقعے کی مذمت کی ہے۔صدر بائیڈن نے اپنے بیان میں کہا،” مجھے یہ سن کر خوشی ہوئی ہے کہ وہ محفوظ ہیں اور بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ صدر نے بیان میں کہا،” میں ان کے لیے اور ان کے خاندان کے لیے اور ان سب کے لیے دعا گو ہوں جو ریلی میں تھے جبکہ ہمیں مزید اطلاعات کا انتظار ہے۔ جل اور میں سیکرٹ سروس کے شکر گزار ہیں کہ وہ انہیں بحفاظت لے گئے۔ اس طرح کے تشدد کی امریکہ میں کوئی جگہ نہیں۔ ہمیں ایک قوم کی طرح اس کی مذمت کرنی چاہئے۔کچھ ہی دیر بعد صدر بائیڈن نے ٹی وی پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ جلدان کی ٹرمپ سے بات ہوگی۔

Trump
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان پر گولی چلائی گئی جو ان کے دائیں کان کے اوپر کے حصے کو لگی۔ انہوں نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر لکھا، “مجھے فوراً پتہ چل گیا کہ کچھ غلط تھا، میں نے ایک گونج سنی، گولیاں چلیں اور ایک گولی میری جلد میں لگی۔ کافی خون بہا، تب مجھے پتہ چلا کہ کیا ہوا ہے۔ خدا امریکہ پر مہربان ہو۔ٹرمپ انتخابی مہم نے کہا کہ ٹرمپ محفوظ ہیں۔ ترجمان اسٹیو چنگ نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے فوراً مدد کو پہنچنے والوں اور قانون نافذ کرنے والوں کا فوری کارروائی کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔ایک بیان میں، ٹرمپ مہم نے کہا کہ ریپبلکن صدارتی امیدوار نے مقامی طبی مرکز میں علاج کرایا۔ وہ ایک ریلی میں شرکت کے لیے پنسلوانیا کے قصبے بٹلر گئے تھے۔ترجمان سٹیون چیونگ نے ایک بیان میں کہا، “صدر ٹرمپ اس قابل نفرت فعل کے دوران فوری کارروائی پر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور فرسٹ رسپانڈرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کے صاحبزادے ٹرمپ جونئیر نے فائرنگ کے واقعے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ والد امریکا کو بچانے کی جنگ سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، انہوں نے کہا کہ ان کی ڈونلڈ ٹرمپ سے فون پر بات ہوئی ہے اور ان کا جذبہ پہلے کی طرح بلند ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ نے بروقت کارروائی پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کیا، ایوانکا ٹرمپ کہا کہ وہ اپنے والد اور ملک کے لئے دعاگو ہیں۔

Related posts

اب ریلائنس بیچے گا مٹھائی، مشہور حلوائیوں کی مٹھائیاں ریلائنس ریٹیل اسٹورز پر ملنی شروع

Hamari Duniya

انڈین یونین مسلم لیگ ہمیشہ سے خدمت خلق پر یقین رکھتی ہے: ای محمد بشیر

Hamari Duniya

اسرائیل نے ظلم وبربریت کی حدیں پار کردیں،غزہ میں 1 گھنٹے میں 3 فضائی حملوں میں 48 افراد شہید،سعودی کابینہ کی فلسطینیوں کی نسل کشی کی مذمت

Hamari Duniya