21.1 C
Delhi
February 14, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

رویندرجڈیجہ کی چھوٹی سی غلطی، آئی سی سی نے بھاری جرمانہ عائد کردیا

Ravindra Jadeja

ناگپور،11فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
آل راونڈر رویندر جڈیجہ کی چھوٹی سی غلطی کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی مانتے ہوئے ان پر جرمانہ عائد کر دیاہے۔ رپورٹ کے مطابق آل راو¿نڈر رویندرا جڈیجہ نے میچ کے دوران انگلی پر کریم لگائی تھی۔ انہوں نے دوران میچ انگلی پر کریم لگا کر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔آئی سی سی میچ ریفری نے میچ فیس کا پچیس فیصد جرمانہ رویندرا جڈیجا پر عائد کردیا اور بھارتی آل راو¿نڈر کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دے دیا گیا۔
رویندرا جڈیجہ کی غلطی یہ ہے کہ انہوں نے کریم لگانے کیلئے فیلڈ ایمپائرز کو آگاہ نہیں کیا۔ جس کی وجہ سے وہ آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔ آل راو¿نڈر رویندر جڈیجہ نے دوران میچ کریم لگانے کا اعتراف کر لیاہے۔ٹیم مینجمنٹ نے کریم لگانے کی وجہ انگلی میں سوجن بتائی ہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے آسٹریلیا کو پہلے ٹسٹ میچ کے تیسرے ہی دن اننگ اور 134رنوں کی شرمناک شکست دے دی۔ آسٹریلیا کی اس شکست میں رویندر جڈیجہ کا اہم رول رہا ہے۔ انہوں نے آسٹریلیا کی پہلی اننگ میں5وکٹ اور دوسری اننگ میں 2وکٹ حاصل کیا۔اور بلے بازی کرتے ہوئے شاندار نصف سنچری اسکور کی۔

Related posts

مجھے موقع ملا تو اردو زبان ضرور سیکھوں گا: ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ

Hamari Duniya

ڈاکٹر کلام کے راستے پر ہی چل کر بھارت دنیا کی قیادت کر سکتا ہے

Hamari Duniya

عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف فریق بنے گا ترکی،تعلقات بھی توڑے

Hamari Duniya