October 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

وژن 2026 کے اسکالرشپ ایوارڈ یافتہ نے مغربی بنگال جوڈیشل سروس امتحان پاس کیا

Vision 2026

راہل کے والد کا نام حسیبل ایس کے ہے ۔ پیشے سے راج مستری ہیں، روزانہ کی مزدوری پر کام کرتے ہیں

نئی دہلی، 17 مئی:  وژن 2026 کے اسکالرشپ شعبے کے لیے یہ خبرخوشی لیکر آئی کہ اس سے وابستہ مغربی بنگال کے ‘راہل ایس کے’ نے مغربی بنگال پبلک سروس کمیشن کے جوڈیشیل سروس کے امتحان میں 33 ویں رینک حاصل کی ہے ۔ راہل اب جج بن کر قوم کی خدمت کریں گے۔ راہل کے والد کا نام حسیبل ایس کے ہے ۔ پیشے سے راج مستری ہیں، روزانہ کی مزدوری پر کام کرتے ہیں ۔

وژن 2026 کے اسکالرشپ شعبے کے انچارج عبدالکریم نے بتایا راہل کا تعلق مغربی بنگال کے ضلع مرشد آباد میں جنگی پور سے ہے۔ انہوں نے 2018 میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے قانون میں گریجویشن (بی اے   ایل ایل بی) اور 2020 میں سنٹرل یونیورسٹی آف پنجاب سے لاء میں پوسٹ گریجویشن (ایل ایل ایم) مکمل کیا ۔

فی الحال وہ پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔ وہ سینٹرل یونیورسٹی آف پنجاب سے قانون میں جے آر ایف کوالیفائیڈ ہیں۔ وہ کمزور مالی بیک گراونڈ سے آتے ہیں ، وژن 2026 کے اسکالرشپ شعبے نے ان کی پوسٹ گریجویشن کے دوران اسکالر شپ سے مدد کی ۔ 14 مئی کو جب مغربی بنگال جوڈیشل سروس کے نتیجے آئے ۔ یہ امتحان مغربی بنگال پبلک سروس کمیشن (ڈبلیو بی پی ایس سی ) کے ذریعہ منعقد کیا گیا ہے اور اس نے 33 رینک حاصل کیے ہیں۔

Related posts

اب کیا کرنے والی ہے مودی حکومت؟مانسون اجلاس کے تقریباً ایک ماہ بعد ہی پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا،کانگریس نے اٹھائے سوال

Hamari Duniya

یونیفارم سول کوڈ سے متعلق لائ کمیشن کا بڑا اعلان

Hamari Duniya

غزہ میں دوبارہ جنگ،نیتن یاہو کے خلاف اسرائیلی عوام کا غصہ پھوٹ پڑا، مظاہرین کا پولیس کے ساتھ تصادم

Hamari Duniya