ملکاپور، 17 مئی ( محمد احسان سر ): ملکاپور ضلع پریشد ہائی اسکول شہر کا مشہور و معروف ادارہ ہے اور اس ادارے کا شمار قدیم اسکولوں میں ہوتا ہے. اسکول ہذا میں پانچویں جماعت سے دسویں جماعت تک طلباء وطالبات تعلیم حاصل کرتے ہیں اور کافی تعداد میں طلبہ یہاں سے تعلیم حاصل کر چُکے ہیں اور بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہے اور بہت سے ریٹائرڈ بھی ہوچکے ہیں حال ہی میں اسکول ہذا کی ہیڈ مسٹریس سونیتا سنجے کنگے میڈم اپنے عہدے سے 31 مارچ 2024 سبکدوش ہوںٔے۔
ملی رپورٹس کے مطابق حال ہی میں اس عہدے ہیڈماسٹرشپ کے لئے اسی اسکول کے سینیٔر ٹیچر فیروز خان فیروز سر کو سینیٔر لسٹ کے مطابق بلڈھانہ ضلع پریشد کے( سی ای او) اور بلڈھانہ ضلع پریشد پراںٔمری ایجوکیشن آفیسر نے اسکول کوڈ کے مطابق آپکو عبوری ہیڈماسٹر کے لئے نامزد کیا ہے۔ بہت خوشی کی بات ہے اس عہدے نامزدگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ملکاپور سے محمد عزیز سر سابق مدرس ممبئی، ( پرنسپل محمد شاکر سر کے بڑے بھائی) ، ڈاکٹر ناصر خان قادر خان پارپیٹھ، صحافی محمد احسان سر سابق مدرس ، سید رفیق سر سابق صدر مدرس ضلع پریشد ہائی اسکول نے شال ، گلدستہ اور مٹھائی پیش کر فیروز خان فیروز سر کا زبردست استقبال کیا اور انھیں مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر موجود سونیتا سنجے کنگے میڈم اور سنجے کنگے سر ، اور اسکول ہذا کے معاون معلمین قاضی ملکہ صوفیا ، جیوتی باوسکر ، غیر تدریسی عملے میں بابو لال دیشمکھ ،کوثر جبین نے بھی آپکو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور شہر میں بھی آپکو مبارکباد پیش کی جارہی ہیں۔