31.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

فرخ آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ سبک مسکان نے طلبا کی حوصلہ افزائی کی، وژن 2026 نے تعلیمی اسکالرشپ چیک تقسیم کیے

نئی دہلی،06 جون(ایچ ڈی نیوز): ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ادارہ تحقیق و تصنیف علی گڑھ میں اسکالرشپ چیک تقسیم پروگرام منعقد کیا۔ جس میں 26 طلباء کو ان کی انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ تعلیم کے لیے اسکالرشپ کے چیک دیے گئے ۔

وژن 2026 کے تحت اسکالرشپ یافتہ سبک مسکان آج جج بن چکی ہیں، اس سال یو پی پی سی ایس جے کے ایگزام میں 29 ویں رینک حاصل کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کی ہے ۔ وہ اس پروگرام میں شریک ہوئیں اورخصوصی لیکچر دیا ۔ وہ اس وقت فرخ آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے طور پر کام کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا میرے تعلیمی سفر میں وژن 2026 کی اسکالر شپ بہت مدد گار ثابت ہوئی اور میں انہماک سے اپنی تیاری ہر توجہ دے پائی ۔

vision

آپ لوگ اپنے خوابوں کی تکمیل کے لیے لگن سے کام کریں ، ایسے ادارے آپ کے ساتھ آئیں گے ۔سوشل ورک ڈپارٹمینٹ پروفیسرڈاکٹر قرۃ العین علی اور ڈاکٹر یاسر عظیم، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ اپلائیڈ کیمسٹری، اے ایم یو علی گڑھ نے طلباء کو تعلیم و ترقی کے بارے میں تفصیل سے اپنے تجربات بتائے ۔ ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سینئر مینیجر ڈاکٹرعارف ندوی نے فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں اور تعلیم کے ذریعے طلباء کو بااختیار بنانے میں اسکالرشپ پروگرام کی اہمیت کا ایک جائزہ پیش کیا۔

Related posts

آخری میچ میں ویسٹ انڈیز کو شرمناک شکست،بھارت کا یک روزہ خطاب پر قبضہ

Hamari Duniya

اتراکھنڈ کے وزیرزراعت گنیش جوشی نے رائزنگ انڈیا ڈیولپمنٹ ایکسپو کا افتتاح کیا

Hamari Duniya

مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی کا  مرکزی جمعیت اہل حدیث پر اجارہ داری قائم، پھر بلا مقابلہ امیر منتخب

Hamari Duniya