نئی دہلی،22فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
رائزنگ انڈیا ڈیولپمنٹ ایکسپو کا افتتاح گنیش جوشی اتراکھنڈکے وزیر زراعت کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ ریاستی وزیرنے بہتر صحت کی کے لیے منڈوا / باجرہ اپنانے پر زور دیا اور آزادی کا 100 واں سال یعنی 2047 تک انڈیا کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانا ہے۔ یہ نقطہ نظر اقتصادی ترقی ، سماجی ترقی ، ماحولیاتی استحکام اور اچھی حکمرانی بشمول ترقی کی مختلف پہلوو¿ں کو شامل کرتا ہے ۔آج وزیرزراعت گنیش جوشی نے انڈیا ایکسپو سینٹر اور مارٹ گریٹر تر نوئیڈا دہلی این سی آر میں رائزنگ انڈیا ڈیولپمنٹ ایکسپو کی افتتاح کیا۔
یہ نمائش 22 سے 24 فروری 2024 تک جاری رہے گا۔ اپنے افتتاحی تقریر میں وزیر موصوف نے لوگوں کو بہتر صحت اور غذائیت کے لیے جوارکو اپنانے کا مشورہ دیا۔ وہ نمائش میں دکھائی گئی مشینری اور آلات سے بہت متاثر ہوئے
واضح رہے کہ ایکسپو کی تقریبات کا انعقاد پکسی ایکسپو میڈیا اور عالمی میڈیا گروپ کے ذریعہ انڈیا ایکسپو سینٹر اور مارٹ ، گریٹر نوئیڈا میں کیا جارہا ہے۔سوسے زیادہ تنظیمیں اپنی مصنوعات ، مستقبل کی حکمت عملی اور تبدیلی کی پہل کے ساتھ حصہ لے رہی ہیںجو ہمارے ملک کی رفتار کو آگے بڑھا رہے ہیں، کیونکہ ہم اگلے کچھ سالوں میں ایک ترقی یافتہ معیشت کی طرف سفر کررہے ہیں۔یہ ایکسپومتاثر کن سرکاری منصوبے کودکھانے اور بھارت کے مستقبل کوشکل دینے کے لئے ایک منفرد اسٹیج فراہم کرتا ہے۔
یہ میگا تقریب میں تقریباً 30ایم ایس ایم ای، 15ریاستی حکومت کی باغبانی بورڈ اور دیگر صنعتیں 60 سے زیادہ ذاتی بڑی کمپنیاں حصہ لے رہیں ہیں، سائنسدان اور صنعتی تحقیق کونسل سی ایس آئی آر کئی نئی مصنوعات نمائش کیلئے پیش کریں گی جو کسانوں کے لئے قابل عمل ہوں گی اور کھیتی کے عمل کو آسان بنائیں گی۔ وزیرموصوف نے کہا کہ باجرا ، صارفین ، کسانوں اور ماحولیات کو فائدہ فراہم کرتا ہے ، وہ صحت مند خوراک کا ایک اچھا ذریعہ ہے اور وہ کسان اور آب و ہوا کو فائدہ پہنچاتا ہے اور اس کی کھیتی کم پانی والے علاقوں بھی آسانی سے کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی اسکیم ملک اور بیرون ملک میں کئی پروگرام کا انعقاد کرنے کی ہے اور باجرہ اور دیگر غذائیت والے اناج کو مقبول بنانے کی ہے۔ اس کے علاوہ سبھی ریاستوں سمیت بھارتی حکومت کی وزارت سرکاری محکموں میں ہم آہنگی قائم کرکے غذائیت والے اناج کو بڑھاوادیا جائے گا۔