نومبر 12, 2026
Regional News علاقائی خبریںTop News

اردو کو کسی مخصوص طبقے سے جوڑنا ناانصافی ہے: ڈاکٹر عمار رضوی، آل انڈیا مشاعرہ میں نامور شعراء کی شرکت

 فخرالدین علی احمد میموریل کمیٹی کے زیرِ اہتمام منعقدہ مشاعرہ میں با ذوق سامعین دیر شب شعراء کے کلام پر جھومتے نظر آئے

لکھنؤ، 12 نومبر(سعید ہاشمی)۔  فخر الدین علی احمد میموریل کمیٹی کی جانب سے ایک آل انڈیا مشاعرہ کا انعقاد کرسی روڈ ٹکیت گنج کیا گیا، پروگرام کی صدارت اترپردیش کے سابق کارگذار وزیراعلیٰ پروفیسر ڈاکٹر عمار رضوی نے کی۔ مشاعرے کی نظامت کے فرائض لکھنؤ یونیورسٹی شعبہ اردو کے صدر پروفیسر عباس رضا نیر نے انجام دیے، صدارت کر رہے ڈاکٹر عمار رضوی سابق کارگزاروزیراعلی اُتر پردیش نے کہا کہ اودھ کا یہ تاریخی قصبہ کافی اہمیت کا حامل رہا ہے مرور زمانہ آج اس گاؤں کی اہمیت اور تاریخ سے نا آشنا ہے۔
انھوں نے تاریخ کے حوالے سے کہا کہ یہاں سے حضرت محل کا گذر ہوا تھا، اور یہاں کی شاہراہِ ہمارے عہد میں تعمیر ہوئی تھی، یہاں کے لوگ اردو زبان سے محبت کرتے ہیں،انہوں نے اُردو زبان کو ملک کی گنگا جمنی تہذیب کا آئینہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کی اُردو کو مخصوص طبقہ سے جوڑنا اُردو کے ساتھ نہ انصافی ہے ڈاکٹر رضوی نے منتظمین مشاعرہ اسرار احمد اور اُنکے رفقاء کار کی کوششوں کی خوب سراہنا کی اور کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی

مہمان اعزازی انٹگرل یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر حارث صدیقی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کی اس شاہراہِ کی تعمیر و ترقی میں جہاں ڈاکٹر عمر رضوی نے اہم کردار ادا کیا ہے،

قبل ازاں آغاز میں مشاعرے کے کنوینر اسرار احمد اور استقبالیہ کمیٹی کے صدر ڈاکٹر ریاض الحق نے مہمانوں کا استقبال شال اور مومنٹو کے ذریعے کیا، مہمانان گرامی کی حیثیت سے مانو لکھنؤ کیمپس شعبہ فارسی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سرفراز احمد خان، خواجہ معین الدین چشتی بھاشا یونیورسٹی کے چیف پراکٹر ڈاکٹر نیرج شکلا، لکھنؤ یونیورسٹی شعبہ اردو کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر جانثار عالم، مانو لکھنؤ کیمپس کے ڈاکٹر مسیح الدین خان نے شرکت کی، اور افتتاحی مرحلے کی نظامت کے فرائض بھی انجام دیے۔
مشاعرے میں جن شعراء نے شرکت کی ان کے نام اس طرح ہیں، پروفیسر نیر جلال پوری، ڈاکٹر ہری اوم ، عزم شاکری ، شرف نانپاروی، آنند مہیشوری ، عثمان مینای ، شہباز طالب، رخسار بلرام پوری، ابھشریسٹ تواری، گل صبا فتحپوری ، تمنا جعفری، شہر یار جلال پور ی، وقار کاشف، سوربھ جیسوال، ڈاکٹر کوثر عثمانی ، افروز اکرم ، حافظ فرید ٹکیت پوری ، وغیرہ ہیں، جنھوں نے مشاعرے اپنے شاندار کلام پیش کیے۔اس موقع پر حافظ فرید انصاری کی کتاب” صحرا کی صدا” کا اجراء بھی عمل میں آیا ۔ خصوصی طور سے موجود تھے۔
پروگرام کے آخر میں کنوینر اسرار احمد نے تمام مہمانوں اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔

Related posts

جیو شیلڈ بچوں اور بزرگوں کی حفاظت کی نگرانی کرے گا

Hamari Duniya News

نوجوانوں کی عالمی قیادت کو نیا پلیٹ فارم، مسک فاؤنڈیشن اور اقوام متحدہ کا ’گلوبل یوتھ نیٹ ورک‘ قائم

Hamari Duniya News

مشن شکتی کے تحت گاؤں بڑگوں میں بہو بیٹی سمیلن کا انعقاد، خواتین اور طالبات کو کیا گیا بیدار

Hamari Duniya News