نومبر 9, 2026
Regional News علاقائی خبریں

مشن شکتی کے تحت گاؤں بڑگوں میں بہو بیٹی سمیلن کا انعقاد، خواتین اور طالبات کو کیا گیا بیدار

پچپیڑوا / بلرام پور، 08 نومبر (غفران خان)۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ بلرام پور مارتنڈ پرکاش سنگھ کی ہدایت پر مشن شکتی ٹیم کی جانب سے گاؤں بڑگو ںمیں بہو بیٹی سمیلن کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ وشال پانڈے اور سرکل آفیسر ابھے پرتاپ مل کی نگرانی میں اور تھانہ انچارج پچپیڑوا راج کمار سنگھ کی قیادت میں منعقد ہوا۔سمینار کے دوران خاتون کانسٹیبل آکانکشا یادو اور خاتون کانسٹیبل کشما ویشیہ نے موجود خواتین اور طالبات کو خواتین کے تحفظ، عزت و وقار اور خود انحصاری کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کیں۔ اس موقع پر کم عمری کی شادی، پوکسو ایکٹ، سائبر جرائم اور ٹریفک قوانین کے بارے میں بھی تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔
مشن شکتی ٹیم نے اتر پردیش حکومت کی جانب سے چلائی جا رہی مختلف ہیلپ لائن خدمات کے بارے میں بھی بتایا۔ ان میں وزیر اعلیٰ ہیلپ لائن 1076، وومن پاور ہیلپ لائن 1090، چائلڈ ہیلپ لائن 1098، سائبر ہیلپ لائن 1930، پولیس ایمرجنسی سروس 112، ایمبولینس سروس 108 اور صحت خدمات 102 شامل ہیں۔اس کے علاوہ خواتین کو تھانے میں قائم مشن شکتی مرکز اور ویمن ہیلپ ڈیسک کے کام کرنے کے طریقہ کار سے واقف کرایا گیا۔ ساتھ ہی وزیر اعلیٰ اجتماعی شادی اسکیم، وزیر اعلیٰ کنیا سمنگلا یوجنا، بڑھاپا پنشن اور بیوہ پنشن سمیت حکومت کی مختلف عوامی فلاحی اسکیموں کی تفصیلات بھی فراہم کی گئیں۔پروگرام کے دوران بیداری سے متعلق پمفلٹ تقسیم کیے گئے اور موجود خواتین سے ان کے مسائل کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی گئیں۔ تاہم کسی بھی خاتون نے کوئی شکایت یا مسئلہ پیش نہیں کیا۔آخر میں مشن شکتی ٹیم نے تمام خواتین اور طالبات کو قانون کی پابندی کرنے اور کسی بھی پریشانی یا ہنگامی صورت حال میں پولیس یا متعلقہ ہیلپ لائن نمبروں پر رابطہ کرنے کی ترغیب دی۔

Related posts

عیدالفطر کی نماز مساجد اور عیدگاہوں کے اندر ہی ادا کی جائے :سمے پال اتری

Hamari Duniya News

دارالعلوم جامعۃ الصدیق کے بانی و مہتمم کے والدِ محترم کا انتقال، علمی و روحانی حلقوں میں رنج و غم

Hamari Duniya News

جامعہ اسسٹنٹ پروفیسر تقرری تنازعہ: بغاوت کے الزام پر ڈاکٹر چنگیز خان کی وضاحت، کہا: مقدمہ پہلے ہی ختم ہو چکا

Hamari Duniya News