نومبر 8, 2026
Delhi دہلیTop News

ٹویٹ ہاسٹل کے تین سال مکمل، خواتین کی تعلیم، خودمختاری اور سرکاری سہولیات تک رسائی کے لیے بیداری مہم

نئی دہلی،07 نومبر(ہماری دنیا نیوز)۔ ویمن ایجوکیشن اینڈ امپاورمنٹ ٹرسٹ (TWEET) کے زیر اہتمام  ٹویٹ ہاسٹل کے تین سال مکمل ہونے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر علمی مباحثوں، تعلیمی کامیابیوں کے اعتراف اور خواتین کی تعلیم و خودمختاری سے متعلق سرگرمیوں کے ذریعے ادارے کے تین سالہ سفر کو یادگار بنایا گیا۔
پروگرام کا اہم حصہ ’’رکاوٹوں سے آگے حقیقی کہانیاں، نئے مواقع اور آپ کا اگلا قدم‘‘ کے عنوان سے پینل ڈسکشن تھا، جس میں شرکاء نے اپنے تجربات اور خیالات کا تبادلہ کیا۔ مباحثے کا مقصد نوجوان خواتین کی حوصلہ افزائی، ان کے لیے نئے مواقع کی نشاندہی اور مستقبل کے امکانات سے روشناس کرانا تھا۔
اس موقع پر زینب عامر اور طیبہ عامر کی تعلیمی کامیابیوں کو بھی سراہا گیا، جنہوں نے AIAPGET 2026 (یونانی) کوالیفائی کیا ہے۔ دونوں طالبات کو خصوصی تقریب میں اعزاز سے نوازا گیا۔
تقریب کے اختتام پر مختلف دلچسپ کھیلوں کا اہتمام کیا گیا، جس میں شرکاء نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ اس سے باہمی میل جول، تعاون اور خوش گوار ماحول کو فروغ ملا۔
دوسری جانب ویمن ایجوکیشن اینڈ امپاورمنٹ ٹرسٹ کی جانب سے خواتین کو بااختیار بنانے کی کوششوں کے تحت مہیلا ہیلپ ڈیسک (Mahila Helpdesk) پہل کے تحت کنچن کنج کے ایڈلٹ لٹریسی سینٹر میں ’’اہم دستاویزات اور سرکاری خدمات‘‘ کے موضوع پر ایک بیداری نشست بھی منعقد کی گئی۔
اس نشست کا مقصد شرکاء کو ضروری دستاویزات، سرکاری خدمات اور انتظامی طریقہ کار سے واقف کرانا تھا، تاکہ وہ مختلف سرکاری اسکیموں اور دستیاب سہولیات سے بہتر انداز میں فائدہ اٹھا سکیں۔ اس دوران اہم دستاویزات کی ضرورت، سرکاری خدمات تک رسائی اور متعلقہ انتظامی امور کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔

Related posts

مشاورت کے وفد کی سفیر ایران سے ملاقات

Hamari Duniya News

بھارت منڈپم میں ورلڈ بک فیئر کا10 جنوری سے آغاز،قطر اور اسپین ہوں گے مہمان خصوصی

Hamari Duniya News

کیرانہ-کھرگان-سنہٹی مسورہ رابطہ سڑک کو میرٹھ-کرنال شاہراہ سے جوڑنے کی پہل

Hamari Duniya News