نومبر 9, 2026
Regional News علاقائی خبریںTop News

کانگریس رہنما حسیب خان نے دیوالی پر ایک لاکھ مٹھائی کے ڈبے تقسیم کرکے ہندو مسلم بھائی چارے کا پیغام دیا

کانگریس

اترولہ / بلرام پور، 08 نومبر(قمر خان)۔
دیوالی کے مبارک موقع پر اترپردیش کانگریس اقلیتی شعبہ کے نائب صدر حسیب خان نے اترولہ اسمبلی حلقے میں ایک لاکھ مٹھائی کے ڈبے تقسیم کرکے لوگوں کو تہوار کی مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر علاقے کے لوگوں نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور انہیں مٹھائی کھلا کر دیوالی کی مبارک باد دی۔ہر سال کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے حسیب خان نے اس مرتبہ بھی بڑی تعداد میں خواتین، مردوں اور علاقہ کے مکینوں میں مٹھائی تقسیم کی۔ اس دوران خواتین نے بھی انہیں دیوالی کی مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔


اس موقع پر حسیب خان نے کہا کہ دیوالی محض روشنیوں کا تہوار نہیں، بلکہ یہ آپسی محبت، امن، بھائی چارے اور باہمی ہم آہنگی کا پیغام بھی دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تہوار لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور سماج میں محبت و اتحاد کو فروغ دینے کا ذریعہ بنتے ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اترولہ اسمبلی حلقے سمیت پورے ملک میں ہندو مسلم اتحاد، باہمی محبت اور بھائی چارے کی روایت ہمیشہ قائم و دائم رہے اور تمام لوگ ایک دوسرے کے تہواروں میں شریک ہوکر خوشیاں بانٹتے رہیں۔

Related posts

ایران پر حملوں کے تناظر میں اتحادِ امت کی ضرورت: سمیع اللہ خان قاسمی

Hamari Duniya News

آئی سی سی ٹی 20 عالمی کپ 2026 کے افتتاحی میچ میں پھنس گیا پاکستان ،مشکل سے ملی جیت

Hamari Duniya News

ریاض ایئرپورٹ پر حوثیوں کا بزدلانہ حملہ، 12معصوم شہریوں کی موت، 309 زخمی، فضائی آپریشن متاثر

Hamari Duniya News