نومبر 12, 2026
Regional News علاقائی خبریںTop News

شاہی عیدگاہ میں تین روزہ تبلیغی اجتماع کی تیاریاں تیز، حاجی عمران حسین نے افسران کو دیں ہدایات

ایم ایل اے حاجی عمران حسین نے متعلقہ محکموں کے افسران کے ہمراہ مقامِ اجتماع کا دورہ کیا،بہترانتظامات یقینی بنانے کی ہدایت
نئی دہلی، 12 نومبر: (نامہ نگار) بلّی ماران کے رکن اسمبلی حاجی عمران حسین نے آئندہ14،15اور16نومبر کو شاہی عیدگاہ میں منعقدہونے والے تبلیغی اجتماع کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے متعلقہ محکموں کے افسران کے ہمراہ مقامِ اجتماع کادورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے انتظامات کاتفصیلی معائنہ کرتے ہوئے مختلف محکموں کے افسران سے ضروری سہولیات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیااوربہترانتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔
خصوصی دورے کے دوران صفائی ستھرائی، پینے کے پانی،بجلی،حفاظتی انتظامات، ٹریفک کی روانی ودیگربنیادی سہولیات پر خصوصی توجہ دی گئی۔ حاجی عمران حسین نے افسران کو ہدایت دی کہ اجتماع میں ملک کے مختلف حصوں سے بڑی تعدادمیں شرکت کرنے والے عقیدتمندوں اور زائرین کی سہولت کومدنظررکھتے ہوئے تمام ضروری انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں، تاکہ کسی بھی شخص کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اس موقع پر حاجی عمران حسین نے میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ اجتماع ہماری دینی و روحانی زندگی کا ایک اہم پروگرام ہے،جس میں بڑی تعدادمیں لوگ شرکت کرتے ہیں،لہذااسلیے انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ شرکاء کو صاف ستھراماحول،پینے کا صاف پانی،مناسب روشنی،بہترحفاظتی انتظامات اورآمدورفت کی سہولت فراہم کی جائے۔عمران حسین نے امیدظاہرکی کہ تمام متعلقہ محکموں کے باہمی تعاون سے اجتماع کے انتظامات خوش اسلوبی کیساتھ مکمل ہوں گے اور یہ مذہبی اجتماع امن،بھائی چارے اورخوشگوارماحول میں کامیابی کیساتھ اختتام پذیرہوگا۔اس دوران ‘آپ’ کے سینئر لیڈرحاجی مشرفین قریشی، حاجی نواب قریشی،حاجی عتیق ساجد، حاجی گڈو بھائی،حاجی فرقان قریشی،عارف خان، عاقل اجملی،سہیل قریشی سمیت دیگر لوگ موجود تھے۔

Related posts

ضلع شاملی کے عازمینِ حج کے لیے 17 فروری کو خصوصی ٹیکہ کاری کیمپ، 192 عازمین مستفید ہوں گے

Hamari Duniya News

ٹریفک پولیس کی کارروائیوں پر عوامی ناراضگی، رمضان میں شہر میں نکلنا دشوار

Hamari Duniya News

 موضوع ”1970کے بعد غزل میں لسانی تجربے“ پر مصلح الدین کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض

Hamari Duniya News