نومبر 10, 2026
Delhi دہلیTop News

آپ کونسلر شگفتہ چودھری زبیر علامہ اقبال ایوارڈ سے سر فراز

عوامی مقامات پر اردو کو جگہ ملنے سے نئی نسل کو بھی اس زبان سے جڑنے اور اسے سمجھنے کا موقع ملتا ہے: شگفتہ چودھری زبیر

نئی دہلی:10نومبر (ہماری دنیا نیوز)۔ 9 نومبر عالمی یومِ اردو کے موقع پر چوہان بانگر وارڈ کی کونسلر شگفتہ چودھری زبیر کو اردو زبان کے فروغ اور اس کے تحفظ کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے کے اعتراف میں علامہ اقبال ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ عالمی یومِ اردو کے موقع پر غالب اکیڈمی، بستی حضرت نظام الدین میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں پیش کیا گیا۔ اس پروگرام کا انعقاد اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن اور آل انڈیا یونانی طبی کانگریس نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔کونسلر کو یہ اعزاز اردو زبان اور اردو ادب سے ان کی دلچسپی اور اسے عام لوگوں تک پہنچانے کی کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا۔

قابلِ ذکر ہے کہ کونسلر شگفتہ چودھری زبیر نے اپنے وارڈ کی گلیوں میں نصب (نام)نیم پلیٹوں پر ہندی اور انگریزی کے ساتھ اردو زبان کو بھی جگہ دلانے کی پہل کی ہے۔ ان کی اس کوشش کو اردو زبان کے احترام اور اسے عوام میں شناخت دلانے کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا گیا۔اس پہل کے ذریعے انہوں نے یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ اردو محض ایک زبان نہیں بلکہ ملک کی مشترکہ تہذیبی وراثت اور گنگا جمنی تہذیب کا ایک اہم حصہ ہے۔

عوامی مقامات پر اردو کو جگہ ملنے سے نئی نسل کو بھی اس زبان سے جڑنے اور اسے سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔عالمی یومِ اردو کے موقع پر علامہ اقبال ایوارڈ سے نوازا جانا ان کی اسی کوششوں کا اعتراف ہے۔ اس موقع پر اردو کے شائقین اور سماجی شخصیات نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی کونسلر شگفتہ چودھری زبیر اردو زبان کے فروغ اور اس کی ترقی کے لیے اسی طرح سرگرمِ عمل رہیں گی۔اس موقع پر کونسلر کے ہمراہ سید ناصر جاوید، ذیشان خان، غزالہ فضل، راؤ نوید، اختر خان وغیرہ بھی موجود تھے۔

Related posts

آج شہید کی جانے والی مساجد ان شاء اللہ پھر آباد ہوں گی، اقتدار میں رہنے والے کل نہیں رہیں گے: مولانا ارشد مدنی کا دو ٹوک اعلان

Hamari Duniya News

 جیو آئی پی نے بنایا عالمی ریکارڈ، 1.38 کروڑ سے زیادہ درخواستیں اور 22 گنا سے  زیادہ سبسکریپشن

Hamari Duniya News

بنگلہ دیش میں آج سے ہوگا نئے دور کا آغاز، طارق رحمان لیں گے وزیراعظم کے عہدہ کا حلف، محمد یونس نے الوداعی خطاب میں ہندوستان کے خلاف زہر اگلا

Hamari Duniya News