27 C
New York
جولائی 5, 2026
International بین الاقوامی خبریںTop News

بنگلہ دیش میں آج سے ہوگا نئے دور کا آغاز، طارق رحمان لیں گے وزیراعظم کے عہدہ کا حلف، محمد یونس نے الوداعی خطاب میں ہندوستان کے خلاف زہر اگلا

طارق رحمان

ڈھاکہ، 17 فروری ۔ بنگلہ دیش میں منگل سے نیا سیاسی باب رقم کیا جا رہا ہے جب بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے صدر طارق رحمان ملک کے اگلے وزیر اعظم کے طور پر حلف لینے والے ہیں۔ اسی ماہ ہوئے عام انتخابات میں ان کی پارٹی بی این پی نے تاریخی جیت درج کی۔
بنگلہ دیش میں آج طارق رحمان نئے وزیر اعظم کے طور پر حلف لیں گے۔ صدر محمد شہاب الدین دوپہر کو جاتیہ سنسد (قومی پارلیمنٹ) کے ساوتھ پلازہ میں نئی کابینہ کے اراکین کو حلف دلائیں گے۔ پروتھوم آلو نے قومی پارلیمنٹ سکریٹریٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ نو منتخب اراکین پارلیمنٹ اور آئینی اصلاحات کونسل کے اراکین کی حلف برداری کی تقریب صبح 10.00 بجے جاتیہ سنسد بھون کے حلف برداری ہال میں شروع ہوگی۔ کابینہ کی حلف برداری کی تقریب شام 4.00 بجے ہوگی۔
اس سے پہلے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے استعفیٰ سے پہلے اپنے الوداعی خطاب میں ہندوستان کے خلاف زہر اگلا۔ انہوں نے ہندوستان کا نام لیے بغیر شمال مشرقی ہندوستان کی سات ریاستوں کو ’سیون سسٹرز‘ کہہ کر مخاطب کیا۔
قابل ذکر ہے کہ 5 اگست 2024 کو ہوئی طلبہ اور عوامی تحریک کے بعد منتخب حکومت کا یہ رسمی قیام ہے۔ اس سے پہلے بنگلہ دیش میں 13ویں عام انتخابات میں بی این پی کو شاندار جیت ملی جس میں ملک کی 297 میں سے 209 سیٹیں جیتیں۔ جبکہ جماعت اسلامی کو 68 سیٹیں ملیں۔
تین دہائیوں سے زیادہ وقت تک سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ اور سابق وزیر اعظم آنجہانی خالدہ ضیاء کے ارد گرد گھومتے رہے بنگلہ دیش میں 35 سال بعد طارق رحمان کی شکل میں نیا وزیر اعظم ملنے جا رہا ہے۔ رحمان کی حلف برداری کی تقریب میں ہندوستان کی نمائندگی لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کریں گے۔

Related posts

کنگ خالد ایئرپورٹ میں انٹرنیشنل ٹرمینل 2 کا افتتاح،مسافروں کی سالانہ گنجائش میں زبردست اضافہ

Hamari Duniya News

بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی برسی پر وزیراعظم نےکیا یاد، دنیا کو دیا عدم تشددکاپیغام

Hamari Duniya News

ڈھاکہ موتیہاری میں 62 عازمین حج کی ہوئی میڈیکل اسکریننگ اور ویکسی نیشن 

Hamari Duniya News