نومبر 10, 2026
International بین الاقوامی خبریںTop NewsUAE متحدہ عرب امارات

شارجہ بین الاقوامی کتاب میلہ 15 نومبر تک جاری رہے گا،ہندوستان سے بھی پبلشرز کی شرکت

زائرین نے اردو زبان و ادب کی بین الاقوامی نما ئندگی کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا

نئی دہلی ،10 نومبر۔شارجہ، متحدہ عرب امارات: 45ویں شارجہ بین الاقوامی کتاب میلے (SIBF 2026) کے دوران نامک پبلکیشن کے اسٹال پر معروف مصنف زبیر ارشاد کی کتابوں کی رونمائی اور ایک ادبی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر نیشنل بک ٹرسٹ (این بی ٹی)، انڈیا کے چیئرمین پروفیسر ملند سدھاکر مرا ٹھے نے کتابوں کی رونمائی کی، جبکہ این بی ٹی کے جوائنٹ ڈائریکٹر (A&F ) اور ڈپٹی ڈائریکٹر (راج بھاشا)/نوڈل آفیسر راکیش کمار نے مہمان اعزازی کی حیثیت سے شرکت کی۔
رونمائی کے موقع پرجامعہ ایلومنی زبیر ارشاد جامعی کی کتاب ’ایک لمحہ زندگی‘ خصوصی توجہ کا مرکز رہی، جو اردو، ہندی، انگریز ی اور ہسپانوی، چار زبانوں میں شائع ہوئی ہے۔ ان کی دیگر کتابوں ’ایک سفر ایسا بھی‘ اور ’Shades of Pamir‘ بھی پیش کی گئیں۔ ادبی نشست میں مصنف کے ادبی سفر، کثیر لسانی تخلیقا ت، ترجمے کی اہمیت اور ادب کے ذریعے مختلف زبانوں اور تہذیبوں کو قریب لانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پرانے طالب علم زبیر ارشاد نے بتایا کہ نامک پبلکیشن کے اسٹال پر تقریباً 200 افراد نے حاضری دی۔ متعدد زائرین نے انڈیا پویلین میں ایک ہندوستانی اردو ناشر کی موجودگی پر خو شی کا اظہار کیا اور اسے اردو زبان و ادب کی بین الاقوامی نما ئندگی کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔
اس موقع پر اکرام الرحمٰن سے ملاقات بھی خاصی اہم رہی، جو 2013 سے مسلسل شارجہ بین الاقوامی کتاب میلے میں شرکت کر رہے ہیں۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ پہلی مرتبہ انڈیا پویلین میں کسی ہندوستانی اردو ناشر کو دیکھنے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے نامک پبلکیشنکی شرکت کو سراہا اور زبیر ارشاد کی ان کوششوں کا بھی خصوصی ذکر کیا، جن کے تحت وہ 2024 سے ویڈیوز اور دیگر ذرائع کے ذریعے ہندوستانی اردو ناشرین کو اس عالمی میلے میں شرکت کی ترغیب دے رہے ہیں۔
اس ادبی سرگرمی نے ہندوستانی زبانوں، بالخصوص اردو ادب کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر اس امر کو بھی نمایاں کیا گیا کہ بین الاقوامی کتاب میلے محض کتابوں اور مصنفین کی نمائش کا ذریعہ نہیں، بلکہ مختلف زبانوں اور تہذیبوں کے درمیان ادبی روابط، خیالات کے تبادلے اور باہمی مکالمے کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ نامک پبلکیشن کا اسٹال انڈیا پویلین، ہال نمبر 7، اسٹا ل نمبر ZB 18 پر 15 نومبر تک موجود رہے گا، جہاں زائرین مختلف ہندوستانی اور بین الاقوامی زبانوں میں شائع کتابوں کا مشاہدہ کر سکتے ہیں۔

Related posts

خواتین ریزرویشن بل اور حدبندی بل پیش کرنے کیلئے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلائے گی حکومت: مرکزی وزیر کرن رجیجو کا اعلان

Hamari Duniya News

برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے چین کے صدر شی جن پنگ آئیں گے بھارت، 7 سال بعد ہوگا تاریخی دورہ

Hamari Duniya News

جیو کی عالمی توسیع، امریکہ اور جرمنی سمیت کئی ممالک پر نظریں، 12 شراکت داریوں سے 150 کروڑ صارفین تک پہنچنے کا ہدف

Hamari Duniya News