نئی دہلی، 12 نومبر: آل انڈیا ایجوکیشنل موومنٹ (AIEM) سکریٹریٹ کی ایک اہم تیاری میٹنگ اس کے مرکزی دفتر نئی دہلی میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی، جس میں آنے والی 16ویں آل انڈیا ایجوکیشنل کانفرنس کے انتظام اور تیاریوں کو آخری شکل دی گئی۔ یہ دو روزہ قومی کانفرنس 28 اور 29 نومبر 2026 کو انٹیگرل یونیورسٹی، لکھنؤ میں ہوگی، جس کا مرکزی موضوع "سب کے لیے تعلیم، عمدگی اور ملک کی تعمیر” (Education for Inclusion, Excellence and Nation Building) رکھا گیا ہے۔
اس اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت AIEM کے صدر اور مانو (MANUU) حیدرآباد کے سابق پرو وائس چانسلر ڈاکٹر خواجہ ایم شاہد نے کی۔ میٹنگ میں تنظیم کے اہم عہدیداروں نے حصہ لیا، جن میں AIEM کے جنرل سکریٹری عبدالرشید، ایگزیکٹو ممبر پروفیسر عبدالقیوم انصاری، ڈاکٹر ادریس قریشی ، ایڈووکیٹ اسلم احمد، اور ایڈووکیٹ رئیس احمد (میڈیا انچارج اور ایڈوائزر) شامل تھے۔ اس کے علاوہ محمد الیاس (سکریٹری) اور مہاراشٹر سے صفی انوری آن لائن شامل ہوئے۔
میٹنگ کے دوران کانفرنس کے پروگرام اور بلائے گئے خاص مہمانوں کی فہرست کا جائزہ لیا گیا۔ پہلے دن کے افتتاحی پروگرام کی شروعات انٹیگرل یونیورسٹی لکھنؤ کے رجسٹرار پروفیسر محمد حارث صدیقی کے استقبالیہ خطاب سے ہوگی۔ اس کے بعد AIEM کے صدر ڈاکٹر خواجہ ایم شاہد تعارفی بات رکھیں گے اور انٹیگرل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر فرقان قمر کلیدی خطاب کریں گے۔ کانفرنس میں جناب کرن ریجیجو (مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور، حکومتِ ہند) اور جناب برجیش پاٹھک (ڈپٹی چیف منسٹر، اتر پردیش) کو بطور خاص مہمان (چیف گیسٹ)، اور سابق ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فوزیہ خان کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ انٹیگرل یونیورسٹی کے بانی و چانسلر پروفیسر سید وسیم اختر افتتاحی پروگرام کی صدارت کریں گے، جس کے دوران AIEM کے یادگاری میگزین (Souvenir) کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا جائے گا۔
کانفرنس میں دیگر معروف شخصیات بھی شرکت کریں گی، جن میں پروفیسر افشار عالم (وائس چانسلر، جامعہ ہمدرد)، محترمہ عابدہ انعام دار (نائب چیئرمین، ڈاکٹر پی اے انعام دار یونیورسٹی، پونے)، پروفیسر محمد میاں (سابق وائس چانسلر، مانو)، جناب انیس انصاری (سابق آئی اے ایس)، ڈاکٹر وسیم خان (چیئرمین، RNT گروپ آف ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز، راجستھان)، ڈاکٹر عبدالقدیر (چیئرمین، شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنز و نائب صدر، AIEM)، مولانا خالد رشید فرنگی محلی (لکھنؤ)، پروفیسر انیتا نونا (NCERT، نئی دہلی)، جناب حسن غیاث (امریکہ)، جناب صلاح الدین پونیکر (ڈائریکٹر، SECAB، بیجاپور، کرناٹک)، ڈاکٹر یعقوب اشرفی (پٹنہ)، جناب خالد سیف الدین (FAME، اورنگ آباد)، پروفیسر محسن خان (پرو وائس چانسلر، AMU)، انجینئر سید محمد شعیب (صدر، AMUOBA، لکھنؤ)، پروفیسر ایچ ایم عارف ندوی، پروفیسر الفینہ فاروقی، پروفیسر نعیم الرحمن قدوائی (ڈپٹی ڈائریکٹر، IQAC، انٹیگرل یونیورسٹی)، ڈاکٹر راحیل بیگ، پروفیسر یحییٰ انجم (جامعہ ہمدرد)، پروفیسر عبداللہ بخاری، پروفیسر نسرین صدیقی (AMU)، ڈاکٹر نریج بورا (ایم ایل اے، لکھنؤ)، پدم شری ڈاکٹر منصور حسن، ڈاکٹر حلیمہ سعدیہ، جناب منصور آغا (سینئر صحافی)، اور کولکتہ سے جناب مظفر علی شامل ہیں۔
سکریٹریٹ نے کانفرنس کے الگ الگ خاص سیشنز (Technical Sessions) کو بھی آخری شکل دی۔ میٹنگ کی تمام تیاریوں اور انتظام کو آفس سکریٹری اعجاز غوری نے بہتر طریقے سے انجام دیا۔
