نتیش مشرا کی قیادت میں بہار شہری اور آئی ٹی کے شعبوں میں ترقی کی نئی تاریخ رقم کریگا: محمد سعداللہ
مدھوبنی،9مئی۔ ضلع مدھوبنی کے جھنجھار پوراسمبلی کے ایم ایل اے نتیش مشرا کو بہار حکومت کی وزارتی توسیع میں شہری ترقی،ہاؤسنگ اور فارمیشی ٹیکنالوجی کے قلمدان تفویض کیے جا نے کے بعد پورے اسمبلی میں خوشی کا ماحول دیکھاجارہا ہے۔
اقلیتی مورچہ کے ضلع کوآرڈی یٹر محمد سعد اللہ نے کہا کہ نتیش مشرا کی قیادت میں بہار شہری اور آئی ٹی کے شعبوں میں ترقی کی نئی تاریخ رقم کریگا۔ اس سے پہلے بھی، ایم ایل اے نتیش مشرا نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ، گنے کی صنعت، دیہی ترقی، سماجی بہبود، اور سیاحت کے علاوہ کئی محکموں میں اپ ی خدمات بہت ہی کامیابی سے انجام دے چکے ہیں۔ ان کی دوروزارت میں خاص کر دیہی صنعت میں بے مثال ترقی کے مواقع گاؤں اور دیہات کے لوگوں کو ملے ہیں، خاص کر گاؤں دیہات کی بے روزگارخواتین دیہی ترقیاتی اسکیم سے بھرپورفائدہ اٹھارہی ہیں اور وہ اپنے خاندان کی معاشی ترقی میں حصہ داربن کراہم رول نبھا رہی ہیں۔ ا ن کے ذریعہ ا نجام دیئے گئے پہلے کے کام کو دیکھتے ہوئے موجودہ بہارسرکار نے ا نہیں پہلے سے زیادہ اہم ذمہ داری دی ہے۔ امید ہے کہ وہ پہلے کی طرح اس نئی ذمہ داری کوبھی احسن طریقے سے نبھائیں گے اور دو نوں محکموں کے ذریعے عوامی مفاد میں مجموعی ترقی کو یقینی بنائیں گے۔
محمد سعداللہ کوآرڈینیٹرضلع اقلیتی مورچہ نے اس اہم ذمہ داری تفویض کئے جا نے پر انہیں مبارک بادپیش کی ہے اوراپنی نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔ ایم ایل اے نتیش مشراجی کو مبارک باد دینے والوں میں محمد وسیم الحق، گڈو کمار مہتو، ششیرمشرا، ظفراللہ قاسمی، شراوکمار مہتو، ارشاد ندوی، محمد انظار، سابق مکھیا عبدالرشید، سرپنچ کے نمائندے محمد عیسیٰ، محمد عرفان احمد، غلام ربا نی، کشو لال ٹھاکر، بیجو کمار، بیجو کمار مہتو، محمد راجہ اورمحمد امجد و دیگر شامل تھے۔
