29.4 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
صحت صحت

طب یونانی کی تاریخ میں راجستھان پہلے نمبر پر ہے:ڈاکٹر اعظم بیگ

Unani

جے پور یکم ستمبر(ایچ ڈی نیوز)۔
ملک میں طب یونانی کی خدمات کا اعتراف کرنے اور اس ضمن میں ہورہی پیش قدمیوں کا جائزہ لینے کے لئے ا?ج جے پور کے اندراگاندھی پنچایت راج سنستھان میں دو روزہ کانفرنس بعنوان “اکیسویں صدی میں یونانی طریقہ علاج اہمیت اور افادیت “پر اظہار خیال کرتے ہوئے آیوش اور تکنیکی تعلیم کے وزیر ڈاکٹر سبھاش گرگ نے کہا کہ “میں کوشش کروں گا کہ طب یونانی کی ترویج و اشاعت میں حصہ لوں اور اس طریقہ علاج میں جو رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں اسے دور کروں۔” جے ایل این ایجوکیشن کیمپس اور طب یونانی کانفرنس کے اشتراک اور ہمدرد لیبارٹری کے تعاون سے منعقدہ مذکورہ پروگرام میں جہاں ملک بھر سے 700 سے زائد مندوبین و مہمانان شریک ہوئے وہیں شرکاءپروگرام نے اس طرح کے پروگرام کی اہمیت پر زور دیا۔

جے ایل این کیمپس کے سربراہ ڈاکٹر اعظم بیگ نے پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ “راجستھان کے وزیر اعلیٰ عزت مآب اشوک گہلوت اور تکنیکی تعلیم کے وزیر ڈاکٹر سبھاش گرگ جی کی کوششوں سے طب یونانی کی تاریخ میں راجستھان پہلے نمبر پر ہے جہاں ایک ساتھ 249یونانی ڈاکٹروں کی تقرری, راجستھان آیوروید یونیورسٹی کے ماتحت یونانی میڈیکل کالج کا قیام, بھرت پور میں یونانی ایکسیلنس سینٹر کی منظوری اور باڑھ میر کے بالوترہ شہر میں سبھی سہولتوں کے ساتھ پچاس بستروں والا میڈیکل اسپتال کے قیام سے راجستھان وہ پہلی ریاست بن گئی ہے جہاں طب یونانی کو اس کا حق دیا جا رہا ہے۔اس کے لئے ملک کی مختلف ریاستوں سے آئے مندوبین اور اطباءکرام نے ریاستی وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا جبکہ تکنیکی تعلیم کے وزیر کو 51 کلو کی مالا پہنا کر خیر مقدم کیا۔

پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے راجستھان آیوروید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر پی کے پرجا پتی نے یونانی طریقہ علاج پر قومی سطح پر پروگرام آرگنائز کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ “آیوروید اور ہومیوپیتھی طریقہ علاج کی طرح یونانی طریقہ علاج کے لئے بہت معقول انتظام کیا جائے گا۔ کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے جے پور آدرش نگر کے ایم ایل اے اور اقلیتی کمیشن کے چیئرمین رفیق خان نے وزیر اعلیٰ اور شعبہ کے وزیر کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ” ہم جب تک اسمبلی میں موجود ہیں آپ کے مسائل کے حل کے لئے آواز بلند کرنا ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے”۔کانفرنس میں ہمدرد لیبارٹریز کے ذمہ داران نے پاور پریزنٹیشن کے ذریعہ اپنے شعبہ کی معلومات دیں اور کہا کہ “ہمدرد طب یونانی کی وجہ سے جانا جاتا ہے اور طب یونانی کو شہرت ملنے میں ہمدرد کا بہت بڑا حصہ رہا ہے۔

” کانفرنس میں جن معزز مہمانوں نے شرکت کی ان میں خاص طور سے راجستھان یونانی شعبہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فیاض, آیوش شعبہ کے او ایس ڈی ڈاکٹر گردھر گوپال شرما، آل انڈیا طبی یونانی کانگریس کے صدر ڈاکٹر مشتاق احمد صاحب اور جنرل سکریٹری محمد سید احمد،آل انڈیا یونانی طبی کانفرنس کے نمائندے ڈاکٹر شبیر احمد راجستھان یونانی شعبہ کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر آر کے شرما, سی سی آئی ایم کے سابق رکن ڈاکٹر آدم, شعبہ یونانی کے او ایس ڈی ڈاکٹر شوکت علی, انٹرنیشنل یونانی طریقہ علاج کے چیئرمین ڈاکٹر عبید اللہ بیگ، ٹونک یونیورسٹی یونانی کالج،راجستھان یونانی کالج, راجپوتانہ یونانی کالج اور جے ایل این کالج کے طلبہ و طالبات اور جملہ اساتذہ بڑی تعداد میں شریک رہے۔ انتظامیہ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر فرحت چودھری اور استقبالیہ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر مقبول خان کے ذریعہ سبھی مہمانوں کی گل پوشی کی گئی۔اخیر میں قومی ترانہ پر پروگرام کا اختتام ہوا۔

Related posts

آپ کے گرتے بالوں کیلئے جادوئی نسخہ ہے پیاز کا رس

Hamari Duniya

مرکزی وزیر مملکت برائے آیوش نے آر آر آئی یوایم، چنئی میں فارمیسی بلاک اورعلاج بالتدبیر یونٹ کا افتتاح کیا

Hamari Duniya

Free Unani Medical Camp: آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کا 91 واں مفت یونانی میڈیکل کیمپ جے پور میں لگایا گیا

Hamari Duniya