34.1 C
Delhi
May 23, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

راجستھان میں بھی پیش آیا منی پور جیسا واقعہ، وزیراعلیٰ اشوک گہلوت ایکشن میں

وزیراعلیٰ گہلوت

جے پور/ پرتاپ گڑھ ، 02 ستمبر (ایچ ڈی نیوز)۔
راجستھان کے پرتاپ گڑھ ضلع کے دھریا واد تھانہ علاقے کے تحت ایک گاوں میں ایک خاتون کی برہنہ گھمانے کا انکشاف ہونے کے بعد ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔ خاتون کے شوہر نے ہی اسے گاوں والوں کے سامنے ایک کلومیٹر تک دوڑایا۔ یہ واقعہ 31 اگست کا ہے۔ جمعہ کو اس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکومت حرکت میں آگئی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شوہر سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ 4 کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن میں سے ایک نابالغ ہے۔ وزیراعلیٰ اشوک گہلوت بھی ہفتہ کی دوپہر دھاریاواد اعلیٰ پولیس افسران کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے متاثرہ کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کی بات کی۔ ریاستی اور قومی خواتین کمیشن نے بھی اس معاملے میں رپورٹ طلب کی ہے۔ اس معاملے پر سیاسی ہلچل بھی شروع ہو گئی ہے۔ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے اسے راجستھان میں کمزور امن و امان کا نتیجہ قرار دیا ہے ، جبکہ ریاستی صدر نے تین رکنی تنظیم کی سطح کی تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ امیت کمار نے بتایا کہ خاتون کی شادی ڈیڑھ سال قبل گاوں کے نوجوان سے ہوئی تھی۔ شادی کے چھ ماہ بعد ہی اس خاتون کو پڑوسی گاوں اپالا کوٹا کے ایک نوجوان نے اغوا کر لیا۔ جب خاتون ایک سال بعد 30 اگست کو نوجوان کے ساتھ واپس آئی تو اس کے سسرال والے اسے زبردستی اپنے گاو¿ں پہاڑہ لے آئے۔ اس کے بعد شوہر نے گاوں والوں کے سامنے اپنے کپڑے اتار کر برہنہ کر دیا۔ وائرل ویڈیو میں وہ چیخ چیخ کر چھوڑنے کی التجا کر رہی ہے۔ اس دوران گاوں کے بہت سے لوگ موجود ہوتے ہیں لیکن کوئی اسے نہیں روکتا۔ متاثرہ خاتون چھ ماہ کی حاملہ ہے۔ خاتون نے یکم ستمبر کی دیر رات دھاریاواد پولیس اسٹیشن میں شکایت کی ہے۔ اس کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اے ڈی جی کرائم دنیش ایم این نے بتایا کہ جمعہ کو خاتون کے شوہر اور تین ملزمان کو ان کے گاوں کے قریب جنگل سے گرفتار کیا گیا۔ باقی ملزمان کو ہفتہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاتون سے ملاقات کی ، 10 لاکھ روپے امداد اور نوکری کا اعلان کیا
وزیر اعلی اشوک گہلوت پرتاپ گڑھ کے دھریاوادپہنچ گئے۔ انہوںنے متاثرہ خاتون اور اس کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان مجرموں کے خلاف فاسٹ ٹریک کورٹ میں مقدمہ چلا کر انہیں سخت ترین سزا دی جائے گی۔ گہلوت نے متاثرہ خاتون کو 10 لاکھ روپے کی مالی امداد اور سرکاری نوکری کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم کی روک تھام ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اے ڈی جی کرائم کو موقع پر جانے اور اس معاملے میں سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے اور فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے چند گھنٹوں میں تمام ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
ملزمان 12 گھنٹے میں پکڑے گئے
پولیس کے ڈائریکٹر جنرل امیش مشرا نے کہا کہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس اسٹیشن دھاریاواڑ نے آئی پی سی ، خواتین کی بے حیائی کنٹرول ایکٹ اور آئی ٹی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا اور ملزم کا نام لے کر تفتیش شروع کی۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس دنیش ایم این، ڈویژنل کمشنر دھریاواد ، آئی جی بانسواڑہ رینج ایس پرملا ، کلکٹر اندرجیت یادو ، ایس پی امت کمار نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوع کا معائنہ کیا۔

Related posts

امیر الدولہ اسلامیہ انٹر کالج لکھنو کے صوبائی سطح کے مقابلہ میں دارالعلوم فیض محمدی کے طلباءنے ماری بازی

Hamari Duniya

بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعرہ ڈاکٹر نسیم نکہت نے دنیا کو الوداع کہہ دیا

Hamari Duniya

 خواتین کو مسجد میں آنے اور نماز پڑھنے  پر کوئی پابندی نہیں:مسلم پرسنل لاء بورڈ

Hamari Duniya