16.1 C
Delhi
January 21, 2025
Hamari Duniya
صحت صحت

مرکزی وزیر مملکت برائے آیوش نے آر آر آئی یوایم، چنئی میں فارمیسی بلاک اورعلاج بالتدبیر یونٹ کا افتتاح کیا

CCRUM

چنئی، 8 جنوری : ڈاکٹر منجپارا مہندر بھائی، مرکزی وزیر مملکت، وزارت آیوش ووزارت برائے ترقی خواتین و اطفال نے ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن (آرآرآئی یو ایم)، چنئی میں سنٹرل کونسل فار ریسرچ اِن یونانی میڈیسن (سی سی آر ایم ایم)، وزارت آیوش کے نوتعمیر فارمیسی بلا ک اورعلاج بالتدبیر(ریجیمینل تھراپی) یونٹ کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر منجپارانے کہا کہ تعلیمی، تحقیقی اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں کے وسیع نیٹ ورک کے ساتھ ہندوستان یونانی طب میں عالمی رہنما ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید ترین آلات سے لیس آر آر آئی یو ایم کی نئی سہولیات لوگوں کی صحت کی ضروریات پوری کریں گی۔

CCRUM تقریب کا آغازڈاکٹر کلانیدھی ویرسوامی، رکن پارلیمنٹ، چنئی نارتھ، تمل ناڈو، ادریم آر مورتی، ممبر قانون ساز اسمبلی، رویا پورم، چنئی، گگندیپ سنگھ بیدی، ایڈیشنل چیف سکریٹری، محکمہ صحت اور خاندانی بہبود، حکومت تمل ناڈو، میتھلی کے راجندرن، کمشنر، ڈائریکٹوریٹ آف انڈین میڈیسن اینڈ ہومیوپیتھی، حکومت تمل ناڈو، ڈاکٹر کوستوبھ اپادھیائے، ایڈوائزر (آیوروید)، وزارت آیوش، حکومت ہند، پروفیسر روی نرائن اچاریہ، ڈائریکٹر جنرل، سی سی آر اے ایس، وزارت آیوش اور پروفیسر ڈاکٹر آر مینا کماری، ڈائریکٹر جنرل، سی سی آر ایس، وزارت آیو ش کی موجودگی میں دونوں سہولیات کی نقاب کشائی کے ساتھ ہوا۔

قبل ازیں اپنی استقبالیہ تقریر میں ڈاکٹر این ظہیر احمد، ڈائرکٹر جنرل،سی سی آر یو ایم نے کہا کہ آر آر آئی یو ا یم، چنئی سی سی آر یو ایم کا ایک اہم ادارہ ہے جو6 جولائی 1979 سے یونانی میڈیسن میں کثیر موضوعاتی تحقیق کرنے کے علاوہ طبی خدمات فراہم کررہا ہے۔ معززین نے ‘ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن، چنئی – سرگرمیاں اور کامیابیاں ‘ کے عنوان سے ایک کتابچے کے پرنٹ اور ڈیجیٹل ورژن کا اجرا کیا۔انسٹی ٹیوٹ کے مختلف تحقیقی شعبہ جات اور طبی سہولیات پر مبنی ایک ویڈیو فلم کا بھی اجرا کیا گیا۔
اس تقریب میں چنئی و اطراف کے نمائندہ اداروں کی سرکردہ شخصیات نے حصہ لیا۔پروگرام کا اختتام ڈاکٹر آر پی مینا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، سی سی آر یو ایم، نئی دہلی کے کلمات تشکر کے ساتھ ہوا۔

Related posts

ادرک کی قیمت آسمان پر لیکن آپ کے صحت کیلئے ہے بے حد ضروری

Hamari Duniya

اگر نیندپوری نہیں ہورہی ہے تو درست کرلیں اپنی عادت، ورنہ آپ کے زندگی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے!۔

Hamari Duniya

CCRUM: طب یونانی میں نظامِ صحت کے معیارات اور سی سی آر یو ایم کے ڈیجیٹل اقدامات پر ویبینار منعقد

Hamari Duniya