21.7 C
Delhi
October 7, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

مرکزی تعلیمی بورڈ اور آئی آئی ایس ای آر کے اشتراک سے پونہ میں تین روزہ سائنس ورکشاپ کامیابی سے اختتام پذیر

پونہ : 25/ستمبر (نعیم شیخ): مرکزی تعلیمی بورڈ مہاراشٹرا کے زیر اہتمام اور آئی آئی ایس ای آر (انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ) کے اشتراک سے تین روزہ “ریاضی و سائنس ورکشاپ” اسلامی انفارمیشن سنٹر، کونڈھوا پونہ میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔

ورکشاپ کا افتتاح بورڈ کے سیکرٹری سید تنویر صاحب، سرپرست مولانا الیاس فلاحی صاحب، چیئرمین جناب عزیز محی الدین صاحب، ناظم شہر پونہ تجمل صاحب اور آئی آر آئی ایس ای کی ٹیم کی موجودگی میں ہوا۔ افتتاحی تقریب میں مقررین نے اساتذہ کو جدید سائنسی تدریسی طریقوں سے آراستہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس ورکشاپ میں مہاراشٹرا کے 15 اضلاع سے 65 اساتذہ (40 مرد اور 25 خواتین) شریک ہوئے۔ کیمپ ریسورس پرسنز نے شرکاء کو ریاضی اور سائنس کے جدید تدریسی تصورات، پروجیکٹ بیسڈ لرننگ اور عملی سرگرمیوں کے ذریعے تربیت دی۔

اختتامی دن اساتذہ کو آئی آئی ایس ای آر کے فیلڈ ٹرپ پر لے جایا گیا جہاں سائنس لیبز اور ڈیموسٹریشن کے ذریعے عملی مشق کرائی گئی۔ اس کامیاب ورکشاپ میں جمیل سر (اقراء بوائز اسکول، اورنگ آباد)، سہاس سر (جالنہ)، راجا پٹیل سر (ناندیڑ)، زاہدہ شیخ اور پللوی میڈم (ٹیکنیکل آفیسرز، آئی آئی ایس ای آر) سمیت کئی ریسورس پرسنز نے اہم کردار ادا کیا۔
اس تین روزہ ورکشاپ کی کارروائی پر شرکاء میں غیر محسوس طور مشاہدہ کے لئے ایک تین رکنی کمیٹی قائم کی گئی تھی جنہوں نے شرکا ورکشاپ کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور دو اساتذہ کو بیسٹ پارٹی سیپنٹ کے ایوارڈ سے نوازا۔ جس میں جامعتہ الہدیٰ مالیگاؤں سے انصاری نظیف احمد اور پونہ کالج سے شیخ اسماء عبدالعزیز
کو بیسٹ پارٹی سیپنٹ ٹرافی سے نوازا گیا۔ مرکزی تعلیمی بورڈ کے اس اقدام کو تدریسی میدان میں ایک نمایاں پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے جو اساتذہ کو جدید سائنسی تدریس سے جوڑنے کا ذریعہ بنے گا۔

Related posts

امانت اللہ خان کو راوز ایونیو کورٹ سے ملی ضمانت،گرفتاری پرروک، ممبراسمبلی جامعہ نگر تھانے پہنچے، میڈیا کو جم کر لتاڑا

Hamari Duniya

خسرہ اور روبیلا کے خلاف جنگ جاری،ویکسینیشن سے متعلق غلط فہمیوں کودور کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے میڈیا

Hamari Duniya

۔(یوم پیدائش پر خصوصی)۔۔۔جب پہلی مرتبہ انوشکا کو دیکھتے ہی گھبرا گئے تھے وراٹ کوہلی

Hamari Duniya