34.6 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

T20 Women World Cup: خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 :ہندوستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر جیت کا کھاتہ کھولا

T20 Women World Cup:

T20 Women World Cup:

دبئی، 06 اکتوبر۔ ہندوستانی خواتین ٹیم نے آئی سی سی خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں اپنی پہلی جیت درج کی ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے گروپ اے میں اپنے دوسرے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ اتوار کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 8 وکٹوں پر 105 رن بنائے۔ جواب میں ہندوستانی ٹیم نے 18.5 اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 108 رن بنا کر کامیابی حاصل کی۔ ہندوستانی ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 58 رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ہندوستانی ٹیم اب اگلے میچ میں 9 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔

T20 Women World Cup:
106 رن کے ہدف کا تعاقب کرنے آئی ہندوستانی ٹیم کی شروعات سست رہی۔ ہندوستانی ٹیم نے پہلے چار اوور میں صرف 18 رن کا اضافہ کیا۔ اگلے اوور میں اوپنر اسمرتی مندھانا سات رن بنانے کے بعد آو¿ٹ ہو گئیں۔ اس کے بعد جمائمہ روڈریگز تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئیں۔ انہوں نے شیفالی ورما کے ساتھ مل کر اننگز کو آگے بڑھایا۔ دونوں نے مل کر ٹیم کا اسکور 10 اوور میں 50 رن تک پہنچا دیا۔ تاہم 12ویں اوور میں شیفالی 35 گیندوں میں 32 رن بنا کر آوٹ ہوگئیں، ان کے جانے کے بعد کپتان ہرمنپریت بیٹنگ کے لیے آئیں اور محتاط انداز میں بیٹنگ کی۔ اس دوران ہندوستانی ٹیم کی لگاتار دو وکٹیں 80 رن کے سکور پر گریں۔ جمائمہ نے 28 گیندوں میں 23 رن بنائے اور ریچا گھوش بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئیں۔ اس کے بعد ہندوستانی کپتان ہرمن پریت نے آل راونڈر دیپتی شرما کے ساتھ مل کر ٹیم کو فتح کے قریب پہنچا دیا۔ تاہم، جب بھارت کو جیت کے لیے دو رن بنانے کی ضرورت تھی، ہرمن پریت چوٹ کی وجہ سے ریٹائر ہو گئیں۔ کپتان ہرمن پریت نے 24 گیندوں پر 29 رن بنائے۔ اس کے بعد سجیون سجنا نے چوکا لگا کر ٹیم کو فتح دلائی۔ دیپتی شرما 7 رن بنانے کے بعد ناٹ آوٹ رہیں اور سجیون سجنا 4 رن بنانے کے بعد ناٹ آوٹ رہیں۔

T20 Women World Cup:
پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثناءنے دو جبکہ سعدیہ اقبال اور عمائمہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 105 رن بنائے۔ ہندوستانی گیند بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کسی بھی پاکستانی بلے باز کو کریز پر سیٹ ہونے کا موقع نہیں دیا۔ پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے سب سے زیادہ رن بنائے۔ ندا نے 34 گیندوں میں 28 رن کی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ پاکستانی ٹیم کا کوئی بھی بلے باز 20 رن کے انفرادی سکور کو نہ چھو سکا۔ منیبہ علی نے 17رن، سدرہ امین نے 8رن، عمائمہ سہیل نے 3رن، عالیہ ریاض نے 4رن، فاطمہ ثنا نے 13رن، سیدہ عروب شاہ نے ناقابل شکست 14رن اور نشرہ سندھو نے ناقابل شکست چھ رن بنائے۔ گل فیروزہ اور طوبہ حسن کھاتہ بھی نہ کھول سکیں۔ ہندوستانی ٹیم کی جانب سے اروندھتی ریڈی نے تین اور شریانکا پاٹل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ رینوکا ٹھاکر، دیپتی شرما اور آشا شوبھنا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Related posts

ہاتھرس حادثے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئے: جماعت اسلامی ہند

Hamari Duniya

’بزم جامعہ‘ طلبہ و طالبات کی نہایت فعال ادبی و ثقافتی تنظیم ہے: پروفیسر احمد محفوظ

Hamari Duniya

ایک بھارت شریسٹھ  بھارت: ہندوستانی فلموں کو ایک دھاگے میں پرونے کی طاقت

Hamari Duniya