TCL-2024:
نئی دہلی، 06 اکتوبر: یہ ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ صحت مند دماغ کیلئے صحت مند جسم کا ہونا ضروری ہے اور اس کیلئے بہتر طرز زندگی اور بہتر ومناسب خوارک سب سے ضروری چیز ہے۔ ان خیالات کا اظہار آج ٹراسلیٹرس کرکٹ لیگ کے تیسرے روز کے شان دار میچ کے دوران اکورڈ ہاسپٹل فریدآباد کے صدر شعبہ امراض قلب جناب ڈاکٹر کوہلی نے کیا۔ آپ نے کہا کہ مسلسل بدلتی طرز زندگی اور آرام پسندی نے امراض قلب میں افسوس ناک حد تک اضافہ کیا ہے جس قابو پانے کا ایک واحد راستہ بہتر ومناسب خوراک سمیت خود کو فٹ رکھنا ہے۔ دوسرے مہمان اعزازی اور ہڈی کے امراض کے معروف سرجن ڈاکٹر یوراج نے کہا کہ صحت مند سماج کیلئے طبی اعتبار سے ہمارے اندر بیداری بہت اہم ہے۔ اور نوجوان مترجمین کی یہاں اس گراؤنڈ میں موجودگی قابل تعریف ہے۔
TCL-2024:
میدان طب میں جانچ کے طریقے اوراہم تبدیلیوں کا ذکرکرتے ہوئے بہتر تشخیص کیلئے اسکین فور ہیلتھ کی مینیجر محترمہ انجم نے کھلاڑیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ ہمارا سینٹر قابل تشفی اور معیاری جانچ کیلئے شاندار پیٹ اسکین سمیت اہم جانچ اور ایکسرے و ایم آر آئی وغیرہ کی سہولیات سے لیس ہے۔ اور گزشتہ ماہ 310 پیٹ سی ٹی اسکین کرکے ایک شان دار ریکارڈ بنایا ہے۔
TCL-2024:
یہ بھی پڑھیں
واضح رہے کہ آج ٹی سی ایل کا تیسرا دن تھا۔ اور تین میچ منعقد ہوئے۔ مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے لیگ کے صدر کمیٹی نوراللہ خان نے خوشی کا اظہار کیا ۔ اور سبھی تین فاتح ٹیموں کو مبارک باد پیش کیا ۔ آخر میں کھلاڑیوں اور شائقین اور سیکڑوں مداحوں کی موجودگی میں اہم کارکردگی کر نے والے کھلاڑیوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا ۔
