20 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
دہلی

سیداکرم حسین دہلی یونیورسٹی کے صدسالہ کنوکیشن میں پی ایچ ڈی کی ڈگری سے سرفراز

AMP

نئی دہلی28فروری(ایچ ڈی نیوز)۔ ڈاکٹرسیداکرم حسین نے شعبہ اردودہلی یونیورسٹی کے پروفیسرسید علی کریم (ارتضیٰ کریم) کی نگرانی میں اپناپی ایچ ڈی کامقالہ مکمل کیا ہے جس کاعنوان ہے”اٹھارھویں صدی میں اردونثر:ایک تنقیدی مطالعہ“۔ سیداکرم حسین ولد سید علی حکمت دیوبندسے فارغ ہیں جہاں سے انھوں نے حفظ، قرأت،مولویت اورافتاءکی دینی تعلیم بھی حاصل کی ہے۔
ڈاکٹر موصوف ایک طرف عصری تعلیم کی اعلیٰ ڈگری حاصل کرچکے ہیں تودوسری جانب دین ومذہب کے میدان میں بھی سطح اولیٰ کاعلم رکھتے ہیں۔

PHD

رنگ محل،دھولا سملا،الوبیڑیا،ہاوڑہ، مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے سیداکرم حسین کودہلی یونیورسٹی کے صدسالہ کنوکیشن میں پی ایچ ڈی کی ڈگری سے سرفراز کیاگیاہے ۔اس کامیابی میں ان کے والد محترم جناب سدعلی حکمت اوراستادمحترم پروفسرسدعلی کرم کابھرپور تعاون رہاہے۔واضح رہے کہ سوسالہ کنونشن کے اس موقع پر نائب صدرجمہورہ جگدش دھنکڑ کوخصوصی مہمان کے طورپر مدعوکیاگیا، جنھوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ پالیسی سازی اورتکنیکی ترقی میں تبدیلیوں نے برابری کامیدان فراہم کےاہے اورانھوں نے گریجویٹ طلبہ کوقومی مفادمیں حصہ لینے کی بات کہی۔اس خوشی کے موقعے انہوں اپنے تمام اساتذہ اور اپنے ساتھوں کاشکریہ بھی ادا کیا۔

Related posts

عازمین حج کی پہلی فلائٹ اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے مدینہ کے لیے روانہ

"لبیک اللہم لبیک" کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا ائیرپورٹ ۔:

Hamari Duniya

حج رضا کارحاجی ریاض الدین نے حج کمیٹی آف انڈیا  سے  متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم  کیا

Hamari Duniya

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے اعلیٰ سطحی راحتی وفد کا نوح و دیگر مقامات کا دورہ

Hamari Duniya