تلسی پور(بلرام پور)، 28 فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
مولانا محمد الیاس سلفی پرنسپل مدرسہ عبداللہ بن مسعود لتحفيظ القرآن الكريم نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ سلام ایجوکیشنل اینڈ ویلیفیر سوسائٹی، جروا روڈ،تلسی پور، بلرام پورکےزیر نگرانی سرگرم تعلیمی شعبہ مدرسہ عبداللہ بن مسعود لتحفيظ القرآن الكريم میں زیر تعلیم طلبہ کا سالانہ انجمن بتاریخ:,27/2/24بروزسومواربڑے تزک واحتشام کے ساتھ منعقد کیا گیا جس میں شعبہ تحفیظ کےطلبہ بڑے ذوق و شوق کے ساتھ شریک ہوئے، اہم واصلاحی موضوعات پر دل پذیرتقریریں پیش کرنے کے علاوہ حمدونعت اور سبق آموز مکالمے پیش کرکے سامعین سے خوب داد تحسین حاصل کئے، اس مجلس کی صدارت جماعت کے بزرگ عالم دین اور ملک نیپال کی معروف سلفی دانش گاہ جامعہ سراج العلوم السلفیہ،جھنڈا نگر، نیپال کے شیخ الجامعہ مولانا عبدالرشیدمدنی اورفریضہ نظامت جماعت کے ہونہار سپوت اور جامعہ سراج العلوم السلفیہ کے فیض یافتہ مولاناخالد رشید سراجی نے نبھائی۔
عزیزم فرحان احمد متعلم معہد کی تلاوت سے مجلس کا آغاز ہوا،محمدصابر نے حمدباری اور معراج عالم نے نعت نبی گنگنایا،شعبہ حفظ کے طلبہ کی تقاریر کے بعد،احسن معروف بلرام پوری نےاپنی مترنم آواز میں ایک نظم پیش کی، بعدازاں مولانا محمد الیاس سلفی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا،جس میں سلام ایجوکیشنل اینڈ ویلیفیر سوسائٹی کی تاسیس اور شعبہ تحفیظ کے ابتدائی مراحل سے لے کر دستار بندی کی تلخ و شیریں داستان کی منظر کشی کرتے ہوئے شیخ منصور احمد مدنی کی شبانہ روز کاوشوں اور حسین خوابوں کو خراج عقیدت پیش کی نیز سلام ایجوکیشنل کے موجودہ ڈائکریٹر عزیزم اسامہ منصورکے عزم و حوصلوں کا ذکرتے ہوئے دعائیں دیں،اس کے بعد صدر مجلس مولانا عبدالرشید مدنی نے اپنے بیان میں اپنی مسرت وشادمانی کااظہارکیا،بانی معہد کے لیے دعائیں کیں، قران کی عظمت،اس کی تلاوت پر اجروثواب،حفاظ کرام کے بلند مقام ومرتبہ کوبیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والدین کو بھی کرامت کا تاج پہنایا جائے گا،خواتین ملت کو اسلامی زندگی گزارنے کی تلقین کی۔ بعد ازاں ضلعی جمعیت اہلِ حدیث، سدھارتھ نگر، یوپی کے ناظم اعلی اور جامعہ سراج العلوم السلفیہ، جھنڈانگر، نیپال کے موقر استاد
مولانا وصی اللہ مدنی کودعوت خطاب دیا گیا،آپ نے اپنے خطاب میں ارمغان تشکر وامتنان کے علاوہ کتاب وسنت کی روشنی میں قرآن کریم اور حاملین قرآن کی رفعت وعظمت کو ولولہ انگیز و دل نشین انداز میں پیش کیااور طلبہ کو محنت سے علم حاصل کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ قران سے اپنارشتہ جوڑواور اس کے تمام حقوق کو ادا کرو۔ مکاتب ومدارس کوآباد کرو۔
اس کے بعد جماعت کے شعلہ بیان خطیب اور ماہنامہ السراج کے ایڈیٹر جناب مولانا سعود اختر سلفی نے حیاءایک زیور کے موضوع پر پرمغز اور زبردست خطاب کیا،سامعین وسامعات ہمہ تن گوش سماعت کررہے تھے، اجلاس کے آخری خطیب جناب مولانا ابوالکلام عالیاوی پرنسپل مدرسہ محمد یہ للبنات، پاٹیشوری نگر، جے نگرا نے اصلاح معاشرہ کے موضوع پر انتہائی بلیغ اور پرجوش طریقہ سے خطاب کیا۔ اس کے بعد پانچ خوش نصیب طلبہ جھنوں نے مکمل قران کریم کو اپنے سینوں میں معمور کرکے اپنے والدین، خویش واقارب اور سلام ایجوکیشنل کے ذمہ داروں اور اساتذہ کرام کو مسرور کردیا،معزز علماء کرام کے ہاتھوں ان کے سروں پردستار حفظ باندھا گیا، ان خوش بخت طلبہ کے اسماء یہ ہیں :
سعد مسرور بن مسعود احمد، پرس پور، کروندا۔
محمد ہادی بن محمد شارق، تلشی پور۔
عزیز الرحمن بن فضل الرحمن، تلشی پور۔
فہد مسرود بن مسرور احمد، پرس پور کروندا۔
کلام الدین بن عرفان احمد، سکوتہا۔
عزیزان حفاظ کرام کو گفٹ پیک،کپڑے اور نقد انعامات سے نوازگیا۔ قلت وقت کے باعث دوسرے مقامی معزز علماء کے تاثرات اور ان کے احساسات کو نہیں سنا جاسکا۔
سلام ایجوکیشنل کے روح رواں شیخ منصور احمد مدنی ریاض سے آن لائن پروگرام دیکھ رہے تھے، شکران نعمت کے طور پرانھوں نے کہا کہ ہمارا یہ پروگرام اپنے مقصد میں کامیاب تھا، اس کامیابی کے پیچھے اللہ کے فضل خاص کے بعد ہمارے مخلص احباب اور بزرگوں کی پرخلوص دعائیں شامل حال رہیں، ہمارے تمام خصوصی مدعوئین اور شعبہ تحفیظ کے طلبہ کے سرپرست حضرات آخری وقت تک زینت مجلس بنےرہے، پردہ نشین خواتین کی خاصی تعدا بھی شامل تھی-
تمام حاضرین نے مولانا منصور احمد مدنی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
مقامی وقرب وجوار کے علماء میں بطورِ خاص مولانا زبیر احمد مدنی ناظم ضلعی جمعیت اہلِ حدیث، بلرام پور
مولانا عبیدالرحمن سلفی، نائب ناظم ضلعی جمعیت اہلِ حدیث، بلرام پور۔
مولانا محمد خلیل یوسفی
مولانا محمد ایوب اثری
مولانا محمد شارق سلفی کے اسماء گرامی قابل ذکر ہیں۔
پروگرام کو کامیابی سے ہم کنار کرنے میں مرکز کے جواں سال ڈائریکٹر اسامہ منصور کی انتھک کاوشوں کے علاوہ اساتذہ معہد ومنتظمہ کمیٹی کے ممبران کی شبانہ روز کاوشیں بھی قابل قدرہیں:
حافظ عبدالرحیم فیضی
حافظ محمد احمد عثمانی
حافظ فیروز احمد عثمانی
مولانا شکیل احمد عالیاوی
جناب وسیم خاں
جناب محمد اسلم خان
جناب سرفرازاحمد
جناب راشد علیم
جناب عبدالصادق
جناب ابوالکلام
اللہ سوسائٹی کے تمام منتظمین اور معاونین کو شاد و آباد اور سدا سلامت رکھے، آمین