نومبر 5, 2026
Delhi دہلیRegional News علاقائی خبریںTop News

ایس بی ایف نے ‘ پروجیکٹ راحت’ لانچ کیا شمالی ہند میں 20 ہزار غریب خاندانوں تک پہنچنے کا ہدف

 نئی دہلی، 05 نومبر: ملک گیر سطح  پر ناگہانی آفات کی صورت میں راحت  اور  بازآبادکاری کا کام کرنے والی  معروف تنظیم  سوسائٹی فار برائٹ فیوچر (SBF) نے ضرورت مند افراد کو  سردیوں سے راحت دلانے کے لیے   اس سال کے اپنے ونٹر پروجیکٹ کا پوسٹر لانچ کیا ہے۔

   سوسائٹی فار برا ئٹ فیوچر کے نیشنل سیکریٹری محمد شفیع مدنی نے بتایا کہ اس سال آسام ،بہار ، دہلی  ،گجرات ، ہریانہ ، چھتیس گڑھ  ، جھارکھنڈ ، مدھیہ پردیش ، منی پور ، اڈیشہ،  پنجاب  راجستھان  ، تریپورہ  ، اترپردیش ،اتراکھنڈ  اور مغربی بنگال  میں 20 ہزار غریب خاندانوں کے درمیان کمبل تقسیم کیے جائیں گے ۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمارا کام  ضرورت مندوں اور  اہل خیر  حضرات کے درمیان  رابطے کا کام کرنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو موسم کی سختی سے بچایا جاسکے ،  کوئی بھی شخص  590  روپئے کے تعاون سے ایک فرد  کو اس کڑاکے کی سردی سے راحت پہونچا سکتا ہے۔ 

 انہوں نے مزید بتا یا کہ اس پروگرام کے تحت  ایس بی ایف کے قیام سے ابتک ڈھائی لاکھ کمبل تقسیم کیے گئے ہیں ،کمبل تقسیم کا یہ کام  یکم نومبر سے شروع ہو اہے جو 31 جنوری تک جاری رہے گا ۔ 

اس موقع پر ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے جنرل سیکریٹری ایم ساجد، ہیلتھ مینجر ڈاکٹر عارف ندوی، ایس بی ایف سیکریٹری عتیق الرحمن شریک ہوئے۔  معلو ہوکہ ایس بی ایف کا قیام 2011 میں عمل میں آیا تھا تبھی سے یہ تنظیم   راحت اور بازآبادکاری کےمحاذپر مستقل کام کر رہی ہے   اس کے تحت ابتک زلزلہ اور  سیلاب کے شکارایک لاکھ  سے زائد افراد کو مدد پہونچائی گئی  ہے۔

Related posts

جشنِ ادب ساہتیہ اُتسو کی 15ویں سالگرہ کا شاندار آغاز، ادب، موسیقی اور ہندوستانی ثقافت کا حسین سنگم

Hamari Duniya News

الفلاح فاونڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے بانی ذاکر حسین کو صدمہ، والدہ کا انتقال

Hamari Duniya News

 الہ آباد ہائی کورٹ کا یوپی میں تین ماہ کے اندر پنچایت انتخابات کرانے کا حکم

Hamari Duniya News