نومبر 12, 2026
Delhi دہلیRegional News علاقائی خبریںTop News

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس (اترپردیش) کی اہم میٹنگ منعقد، محکمہ یونانی سروسز اترپردیش سے فعال کردار نبھانے کی اپیل

اترپردیش

لکھنؤ۔ 3 نومبر: آل انڈیا یونانی طبی کانگریس اُترپردیش کی ایک اہم میٹنگ عیش باغ، لکھنؤ میں محمد خالد (نیتاجی) کی رہائش گاہ پر زیرصدارت ڈاکٹر سیّد احمد خاں منعقد ہوئی۔

میٹنگ میں تنظیم ہذا اترپردیش کے چیف پیٹران محمد خالد کے علاوہ قومی سکریٹری ڈاکٹر شیخ محمد یعقوب، ڈاکٹر محمد اویس حسن، ڈاکٹر احتشام علی، ڈاکٹر سیّد زبیر، صوبائی صدر ڈاکٹر ایس ایم احسن اعجاز، نائب صدر ڈاکٹر شجاع الدین احمد، صوبائی جنرل سکریٹری ڈاکٹر اکمل علوی، تنظیم ہذا یوتھ ونگ کے قومی صدر ڈاکٹر خبیب احمد، جنرل سکریٹری ڈاکٹر اعزاز علی قادری، محمد عمران قنوجی، حکیم رشادالاسلام وغیرہ نے شرکت کی۔

میٹنگ میں اتفاق رائے سے آیوروید یونانی طبّی چکتسا پدھتی بورڈ اترپردیش کے انتخاب میں ژون 3 کے امیدوار ڈاکٹر معید احمد کو کامیاب بنانے کی اپیل کی گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے ڈاکٹر معید احمد کے حوالے سے کہا کہ وہ طب یونانی کے ایک سچے سپاہی اور معتبر شخصیت کے حامل نیک دل انسان ہیں۔ ان کی حمایت کرنا ہم سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔ ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے مزید کہا کہ صوبائی سطح پر طب یونانی کی صورت حال بہت اچھی نہیں ہے۔ محکمہ یونانی سروسز اترپردیش کا ابھی تک آر آر نہیں بن سکا ہے۔

ڈی او یونانی کو مکمل اختیار حاصل نہیں ہے اور گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج بریلی کی تعمیر مکمل ہونے کے باوجود ابھی تک وہاں اکیڈمک سیشن شروع نہیں ہوسکا ہے۔ یہ سب انتہائی اہم ایشوز ہیں جو صوبہ اترپردیش میں طب یونانی کی ترویج و ترقی کے لیے لازم ہیں۔ تمام شرکاء کا شکریہ ڈاکٹر ایس ایم احسن اعجاز نے ادا کیا۔

Related posts

الفلاح فاونڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے بانی ذاکر حسین کو صدمہ، والدہ کا انتقال

Hamari Duniya News

ٹی20 ورلڈ کپ 2026ءکا سب سے بڑا الٹ پھیر، زمبابوے نے آسٹریلیا کو دھول چٹا دی

Hamari Duniya News

ساکیت میں دو خاتون صحافیوں سے مبینہ مارپیٹ پر عمران پرتاپ گڑھی برہم، پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

Hamari Duniya News